مظفر نگر فساد: گواہ پلٹے، ثبوتوں کی غیر موجودگی میں 12 ملزم کورٹ سے بری

یوپی کے مظفر نگر ضلع میں 2013 میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات سے جڑے ایک معاملے میں مقامی عدالت نے ثبوتوں کی غیر موجودگی میں 12 ملزموں کو بری کردیا ہے۔

May 29, 2019 10:39 PM IST | Updated on: May 29, 2019 10:49 PM IST
مظفر نگر فساد: گواہ پلٹے، ثبوتوں کی غیر موجودگی میں 12 ملزم کورٹ سے بری

یوپی کے مظفر نگر ضلع میں 2013 میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات سے جڑے ایک معاملے میں مقامی عدالت نے ثبوتوں کی غیر موجودگی میں 12 ملزموں کو بری کردیا ہے۔ تمام ملزمین آئی پی سی کی دفعہ کے تحت 395 (ڈکیتی) اور 436 (آگ زنی ) کے معاملے میں درج تھے۔ اس معاملے میں پراسیکیوشن کی جانب سے پیش کئے گئے وادی سمیت تینوں گواہ اپنے بیان سے پلٹ گئے۔

مظفر نگر کے ایڈیشنل سیشن جج سنجیو کمار تیواری نےفگانا تھانہ علاقے کے گاؤں لساڑھ میں فسادات کے دوران بھیڑ کے ذریعے دوسرے فریق کے لوگوں کے گھر میں آگ زنی و لوٹ پاٹ کرنے کے معاملے میں سماعت کرتے ہوئے بری کردیا۔  پراسیکیوشن  کے مطابق، ایس آئی ٹی نے اس معاملے میں 13 لوگوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔ معاملے کپ ملتوی رہنے کے دوران ان میں سے ایک ملزم رشی دیو کی موت ہوگئی تھی۔

Loading...

 

Loading...