ہوم » نیوز » وطن نامہ

مظفر نگر شیلٹر ہوم عصمت دری کیس کے خلاف تیجسوی کی قیادت میں جنتر منتر پر احتجاجی ریلی میں یہ بولے راہل

تیجسوی کے دھرنے میں بولے راہل : بی جے پی -آر ایس ایس نظریات کے خلاف ایک ساتھ کھڑا ہے اپوزیشن ۔ ہم صرف مظفر پور کیلئے نہیں پورے ملک کی خواتین کے لئے سامنے آئے ہیں۔ ہم ملک کے عوام اور خواتین و بچیوں کے ساتھ ہر قدم کھڑے ہیں۔ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں۔

  • Share this:
مظفر نگر شیلٹر ہوم عصمت دری کیس کے خلاف تیجسوی کی قیادت میں جنتر منتر پر احتجاجی ریلی میں یہ بولے راہل
مظفر نگر شیلٹر ہوم عصمت دری کیس کے خلاف آج یہاں جنتر منتر پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی قیادت میں احتجاجی دھرنے میں صدر کانگریس راہل گاندھی

مظفر نگر شیلٹر ہوم عصمت دری کیس کے خلاف آج یہاں جنتر منتر پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی قیادت میں احتجاجی دھرنے میں صدر کانگریس راہل گاندھی نے کہا کہ  بی جے پی -آر ایس ایس  نظریات کے خلاف اپوزیشن ایک ساتھ کھڑا ہے  ۔  ہم صرف مظفر پور کیلئے نہیں پورے  ملک کی خواتین کے لئے سامنے آئے ہیں۔  ہم ملک کے عوام اور خواتین و بچیوں کے ساتھ ہر قدم کھڑے ہیں۔ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں۔


مظفر نگر شیلٹر ہوم عصمت دری کیس کے خلاف آج یہاں جنتر منتر پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی قیادت میں احتجاجی دھرنے میں صدر کانگریس راہل گاندھی، وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال، سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اور دیگر اپوزیشن لیڈروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر کینڈل لائٹ مارچ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔متذکرہ عصمت دری کیس میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار احتجاج کے نشانے پر ہیں جنہوں نے اس گھناونے جرم پر ابھی کل تک خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔لوک تانتر جنتا دل لیڈر شرد یادو نے احتجاجی ریلی میں نظر آئے۔

تیجسوی نے مظفر نگر واقعے پر وزیر اعلی بہار کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں ریاست میں لڑکیوں کے تحفظ پر گھری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔تا دم تحریر احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری ہے


راہل گاندھی کے خطاب کے بعد منچ پر موجود سبھی لیڈران نے اسٹیج سے اتر کر کینڈ لامرچ شروع کیا۔

راہل  نے کہا کہ پورا اپوزیشن ایک ساتھ کھڑا ہے پورا ملک ایک طرف کھڑا ہے اور بی جے پی ۔ آر ایس ایس دوسری جانب لیکن جب ملک کی عوام اپنا من بنا لیتی ہے تو ان کے خلاف کوئی ٹک نہیں سکتا ہے۔

(انپٹ ایجنسی کے ساتھ)

First published: Aug 04, 2018 08:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading