ہوم » نیوز » وطن نامہ

پاکستان کے خلاف سرحد پر ہماری کارروائی جاری رہے گی : وزیر دفاع سیتا رمن

وزیر دفاع نرملاسیتا رمن نے کہا " مجھے یقین ہے کہ اس طرح کی ایک کارروائی پاکستان کو ٹریننگ اور دہشت گردوں کو بھیجنے سے روک سکتی ہے۔ میری کارروائی سرحد پر جاری رہے گی وہ سبق سیکھ چکے ہوں یا نہیں "۔

  • Share this:
پاکستان کے خلاف سرحد پر ہماری کارروائی جاری رہے گی : وزیر دفاع سیتا رمن
بی جے پی کی سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر نرملا سیتا رمن: فائل فوٹو۔

ہندستانی فوج نے 29 ستمبر 2016 کو دو سال پہلے پاک مقبوضہ کشمیر پی او کے میں گھس کر سرجیکل اسٹرائک کو انجام دیا تھا۔ ہندستانی فوج نے اس حملے میں دہشت گردوں کے کئی ٹریننگ کیمپوں اور لانچ پیڈ لو تہس نہس کر دیا تھا۔ اس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا تھا۔

اس پرملک کی وزیر دفاع نرملاسیتا رمن نے کہا " مجھے یقین ہے کہ اس طرح کی ایک کارروائی پاکستان کو ٹریننگ اور دہشت گردوں کو بھیجنے سے روک سکتی ہے۔ میری کارروائی سرحد پر جاری رہے گی وہ سبق سیکھ چکے ہوں یا نہیں "۔


آگے بولتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا 'ایس ۔400 پر بات چیت طویل وقت سے چل رہی ہے اور یہ اس اسٹیج پر ہے جہاں یہ فائنل ہو سکتی ہے۔  روس سے دفاعی سازوسامان خریدنے کے لئے ہمارے پاس ایک عظیم وراثت ہے"۔



رافیل سودے پر بولتے ہوئے نرملا سیتا رمن نے کہا " میں نے یہ پارلیمنٹ میں بھی صاف کر دیا ہے۔ میں ان سوالوں کا جواب چار مرتبہ دے چکی ہوں۔میں نے تحریری طور بھی اس کا جواب دیا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ آپ ان جوابات کو قبول کر رہے ہیں'؟



یہ  بھی پڑھیں : کشمیر : پی ڈی پی ایم ایل اے کا سکیورٹی اہلکار پانچ اے کے ۔ 47 سمیت نو رائفل لیکر فرار

شوہر عہدے کی خاطر غیر مردوں کے ساتھ کرواتا تھا بیوی سے ہمبستری ، کانگریس لیڈر پر بیوی کا الزام

First published: Sep 29, 2018 05:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading