உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میرا نام Azamov ہے، میں دہشت گرد ہوں، نوپور شرما تھیں روس میں پکڑے گئے ISIS خودکش دہشت گرد حملہ آور کا ٹارگیٹ

    Youtube Video

    ISIS Suicide Bomber Azamov: اعظموف کا ماننا تھا کہ نوپور شرما Ex BJP Leader Nupur Sharma نے پیغمبر اسلام Prophet Mohammed کی توہین کی ہے، اس لیے اسے ختم کر دینا چاہیے۔ منصوبے کے تحت اسے ہندوستانی ویزا حاصل کرنے کے لیے روس بھیجا گیا تھا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      روس میں حراست میں لیے گئے اسلامک اسٹیٹ (IS) کے خود کش حملہ آور جسے اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ سیریا (ISIS) بھی کہا جاتا ہے، کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی معطل لیڈر نوپور شرما کو قتل کرنے کا واحد ٹاسک دیا گیا تھا۔ اعلیٰ انٹیلی جنس ذرائع نے یہ معلومات CNN-News18 کو دی۔  ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق 1992 میں پیدا ہونے والے اعظموف Azamov کو آئی ایس نے ترکی میں بھرتی کیا تھا اور یہاں اس نے تربیت حاصل کی تھی۔ ISIS اعظموف کا ماننا تھا کہ نوپور شرما  Ex BJP Leader Nupur Sharma نے پیغمبر اسلام  Prophet Mohammed کی توہین کی ہے، اس لیے اسے ختم کر دینا چاہیے۔ منصوبے کے تحت اسے ہندوستانی ویزا حاصل کرنے کے لیے روس بھیجا گیا تھا۔

      ذرائع نے بتایا کہ نئی دہلی پہنچنے پر اسے مقامی سطح پر بھی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔ تفتیش کے دوران اعظموف نے انکشاف کیا کہ اس نے آن لائن بنیاد پرستی کی، اور آج تک داعش کے کسی رہنما سے ملاقات نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق اسے آپریشن کے دوسرے مرحلے کے تحت روس بھیجا گیا تھا۔

      ہندوستان کو جولائی میں ان پٹ ملا تھا۔
      27 جولائی کو ایک غیر ملکی انسداد دہشت گردی ایجنسی نے ہندوستان کو روس میں گرفتار ایک حملہ آور کے بارے میں اطلاع دی تھی۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکی انسداد دہشت گردی ایجنسی نے ہندستان کو بتایا تھا کہ کرغزستان اور ازبکستان کے دو خودکش حملہ آور بھارت میں دہشت گرد حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان میں سے ایک ترکی میں تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان کو بتایا گیا کہ وہ روس کے راستے آئیں گے اور ان کی ویزا درخواست اگست میں ماسکو میں روسی سفارت خانے یا کسی دوسرے قونصل خانے میں جائے گی۔ یہ تفصیلات ہندوستان نے روس کے ساتھ شیئر کیں جس کے بعد اعظموف کو روسی فیڈرل سیکیورٹی سروس (FSB) نے حراست میں لے لیا۔

      جیسے ہی ہندوستانی ایجنسیوں کو اطلاعات موصول ہوئیں، انسداد دہشت گردی اسکواڈ (ATS) نے آئی ایس نیٹ ورک کی ریڑھ کی ہڈی کو توڑنے کے لیے ملک بھر میں میٹنگیں کیں۔ اس کے بعد ایجنسی نے آئی ایس کے خلاف مسلسل کارروائی شروع کردی۔ دو روز میں کم از کم 35 مقامات پر چھاپے مارے گئے اور مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

      بی جے پی کے بڑے لیڈر کو اڑانے کی بڑی سازش ناکام، روس میں پکڑا گیا خودکش دہشت گرد

      Loudspeaker پر اذان سے کسی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی نہیں: کرناٹک ہائی کورٹ

      روسی سکیورٹی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا، "یہ ثابت ہوا ہے کہ اپریل سے جون 2022 کے دوران ایک غیر ملکی شہری کو آئی ایس نے ترکی میں خودکش حملہ آور کے طور پر بھرتی کیا تھا۔" اسے دہشت گرد تنظیم کے ایک نمائندے نے ٹیلی گرام کے ذریعے اور استنبول میں ذاتی ملاقاتوں کے دوران انتہا پسندانہ نصیحتیں اور تربیت دی تھی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: