உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    UP Elections 2022:میرا مسلمانوں کے ساتھ رشتہ ویسا ہی جیسا ان کا میرے ساتھ : یوگی آدتیہ ناتھ

    UP Elections 2022:میرا مسلمانوں کے ساتھ رشتہ ویسا ہی جیسا ان کا میرے ساتھ : یوگی آدتیہ ناتھ

    UP Elections 2022:میرا مسلمانوں کے ساتھ رشتہ ویسا ہی جیسا ان کا میرے ساتھ : یوگی آدتیہ ناتھ

    Uttar Pradesh elections 2022 : گورکھپور کے گورکھ ناتھ مندر میں انٹرویو دیتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ (Chief Minister Yogi Adityanath) نے انتخابی ریاست میں اے آئی ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویسی (AIMIM president Asaduddin Owaisi) کی گاڑی پر حملہ کی بھی مذمت کی، لیکن ساتھ ہی انہوں نے لیڈروں کو انتخابی تقریروں میں جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے خبردار کیا ۔

    • Share this:
      اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات 2022 ( Uttar Pradesh elections 2022) کو شروع ہونے میں اب ایک ہفتہ سے بھی کم کا وقت باقی رہ گیا ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ (Chief Minister Yogi Adityanath) نے جمعہ کو گورکھپور سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد اپنے پہلے خصوصی انٹرویو میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے نیٹ ورک 18 کے گروپ ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کو بتایا کہ اکھلیش یادو کے ساتھ جینت چودھری کے اتحاد ، او بی سی لیڈروں کے پارٹی چھوڑنے اور زرعی قوانین کے خلاف احتجاج جیسے عوامل کے باوجود بی جے پی 300 سے زیادہ سیٹوں کے ساتھ اپنا اقتدار برقرار رکھے گی ۔

      گورکھپور کے گورکھ ناتھ مندر میں انٹرویو دیتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے انتخابی ریاست میں اے آئی ایم آئی ایم صدر اسد الدین اویسی (AIMIM president Asaduddin Owaisi) کی گاڑی پر حملہ کی بھی مذمت کی، لیکن ساتھ ہی انہوں نے لیڈروں کو انتخابی تقریروں میں جذبات کو ٹھیس پہنچانے سے خبردار کیا ۔ وزیر اعلی نے ووٹ بینک کی سیاست کو قومی سلامتی سے اوپر رکھنے کیلئے اپوزیشن کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ خاص طور پر پارلیمنٹ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے کشمیر پر بیان کی تنقید کی ۔ انہوں نے مسلمانوں کے ساتھ ان کے رشتہ کو لے کر کہا کہ ان کا رشتہ ویسا ہی ہے جیسا کہ مسلمانوں کا رشتہ ان کے ساتھ ہے ۔

      نیز یوگی آدتیہ ناتھ نے پارٹی قیادت کا بھی اس بات کیلئے شکریہ ادا کیا کہ قیادت نے ان کے پہلے اسمبلی الیکشن کیلئے گورکھپور کا بطور اسمبلی حلقہ انتخاب کیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: