உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ناگا لینڈ میں تشدد کے خاتمہ کیلئے سیاسی مسئلہ کو کیا جائے جلد حل، ناگا چیف منسٹر کی امیت شاہ سے ملاقات اور تبادلہ خیال

    وزیر داخلہ امیت شاہ

    وزیر داخلہ امیت شاہ

    Naga Peace Talks: ریاستی وزیر برائے پارلیمانی امور نیبا کرونو نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزیر داخلہ شاہ نے ناگالینڈ کی کل جماعتی حکومت سے کہا کہ وہ ناگا سیاسی مسئلہ کو جلد حل کریں۔ اس کے لیے وہ نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالیم (NSCN-IM) سے اس پر گفتگو کرے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Nagala Imarti | Jammu | Hyderabad | Mumbai | Lucknow
    • Share this:
      مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ (Amit Shah) نے نئی دہلی میں ایک میٹنگ کے دوران ناگا سیاسی مسئلہ (NPI) پر تبادلہ خیال کیا۔ اسی دن انھوں نے ناگالینڈ حکومت کے ایک وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت چیف منسٹر نیفیو ریو (Neiphiu Rio) اور نائب وزیر اعلیٰ وائی پیٹن (Y Patton) کر رہے تھے۔ مرکز کی جانب سے نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالیم (NSCN-IM) کے علیحدہ پرچم اور یہزابو (آئین) کے مطالبے کو قبول کرنے کی میڈیا رپورٹس کے درمیان وزارت داخلہ (MHA) نے واضح کیا کہ اس ضمن میں بات چیت جاری ہے اور اس طرح کا کوئی بھی ممکنہ حل جلد پیش کیا جائے گا۔

      مرکزی وزارت داخلہ نے سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا کہ ناگا مسائل پر بات چیت کئی سال سے جاری ہے۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ شمال مشرقی خطہ پرامن اور خوشحال ہو۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ بہت سے پیچیدہ مسائل ایسے ہیں، جن کو ناگا مذاکرات میں شامل کیا گیا ہیں۔ ایم ایچ اے نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے تسلی بخش نتیجے پر پہنچنے کے لیے پرعزم ہے، تاکہ ان مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے۔۔

      ریاستی وزیر برائے پارلیمانی امور نیبا کرونو نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزیر داخلہ شاہ نے ناگالینڈ کی کل جماعتی حکومت سے کہا کہ وہ ناگا سیاسی مسئلہ کو جلد حل کریں۔ اس کے لیے وہ نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالیم (NSCN-IM) سے اس پر گفتگو کرے۔ تاکہ خطہ میں بار بار اٹھنے والے سیاسی مسئلہ کو ختم کیا جائے۔

      انہوں نے مزید کہا کہ این پی آئی پر ناگالینڈ حکومت کی کور کمیٹی نے 16 جولائی کو اپنی قرارداد پیش کی اور امیت شاہ سے کہا کہ وہ متنازعہ مسائل پر نظرثانی کریں اور مسئلہ کا حل نکالیں۔ یہ بات چیت باضابطہ طور پر 31 اکتوبر 2019 کو ختم ہوئی تھی۔ کور کمیٹی نے وزیر اعظم نریندری مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے درخواست کی ہے کہ NSCN (IM) لیڈروں کو جلد نتیجہ اخذ کرنے کے لیے مدعو کریں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      لنکا کے اس کھلاڑی نے ٹیم میں آنے کیلئے کیا 10 سال انتظار، اب پاکستان کے چھڑائے چھکے

      کرونو نے کہا کہ وفد نے قرارداد میں ایک شق پر بھی زور دیا جس میں مذاکراتی فریقوں پر زور دیا گیا کہ وہ مسئلہ کے حل کے لیے کوشش کریں اور ایک باعزت، قابل قبول اور جامع حتمی حل نکالیں۔

      یہ بھی پڑھیں:

      تلنگانہ میں چار فیصد مسلم ریزرویشن پر آج سپریم کورٹ میں سماعت، جانیے تفصیلات

      بی جے پی کے سینئر لیڈر سے بھی درخواست کی گئی کہ وہ اگلے سال کے اوائل میں ہونے والے ریاستی انتخابات سے قبل ناگا مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کریں۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: