کورونا وائرس لگوانے پہنچا پولیس اہلکار ، نرس کے چھوتے ہی ہوگیا ایسا برا حال ، ویڈیو وائرل
آئی پی ایس افسر روپن شرما نے سات مارچ کو اس ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس کو اب تک سینکڑوں ویوز مل چکے ہیں ۔ ساتھ ہی بہت سارے لائیکس بھی ملے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Mar 09, 2021 01:19 PM IST

کورونا وائرس لگوانے پہنچا پولیس اہلکار ، نرس کے چھوتے ہی ہوگیا ایسا برا حال ، ویڈیو وائرل
کورونا وائرس وبا سے لڑنے کیلئے ہندوستان میں ویکسینیشن کا دوسرا مرحلہ چل رہا ہے ۔ اس دوران ویکسینیشن سینٹر سے ایسے ویڈیوز بھی سامنے آرہے ہیں ، جس کو دیکھ کر آپ بھی ہنس پڑیں گے ۔ ناگالینڈ کا ایک ایسا ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے ۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار ٹیکہ لگوانے کیلئے سینٹر پہنچا ۔ وہاں جیسے ہی انجیکشن لگانے کیلئے نرس نے اس کے ہاتھ کو چھوا تو پولیس اہلکار شرما گیا اور پھر زور زور سے ہنسنے لگا ۔ آئی پی ایس افسر روپن شرما نے اس ویڈیو کو شیئر کیا ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص خاکی وردی میں ہے ۔ اس نے آدھی شرٹ اتار رکھی ہے ۔ نرس جیسے ہی اس کو چھوتی ہے تو وہ ہنسنے لگتا ہے جبکہ دوسری نرس انجیکشن لگانے سے پہلے اس کے بازو پر روئی مل رہی ہے ۔ اس دوران شخص اتنی زور زور سے ہنسنے لگتا ہے کہ آس پاس موجود لوگ بھی قہقہے لگانے لگتے ہیں ۔ آخر میں ایک اور پولیس اہلکار اس کو پکڑتا ہے ۔ حالانکہ ویڈیو میں یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ اس پولیس اہلکار نے ٹیکہ لگوایا یا نہیں ۔
آئی پی ایس افسر نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا : ناگالینڈ میں کورونا ٹیکہ کاری کا ویڈیو ۔ معلوم نہیں ، اس نے آخر میں ٹیکہ لگوایا یا نہیں ، لیکن لگتا ہے کہ وہ گدگدی کے بارے میں زیادہ فکرمند تھا ۔ شاید سوئی سے نہیں ، چھونے کی گدگدی سے ہنگامہ ہورہا تھا ۔ روپن شرما نے سات مارچ کو اس ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس کو اب تک سینکڑوں یوز مل چکے ہیں ۔ ساتھ ہی بہت سارے لائیکس بھی ملے ہیں ۔
#Covid19 #Vaccination gem apparently from #Nagaland.
Not sure whether he had it finally but
Looks like he was more anxious about the 'tickling'
शायद सुई से नहीं , #स्पर्श की #गुदगुदी से हंगामा हो रहा था । pic.twitter.com/9ZTmX3URnc
— Rupin Sharma IPS (@rupin1992) March 7, 2021
بتادیں کہ ملک میں کورونا ویکسین کا دوسرا مرحلہ یکم مارچ سے شروع ہوا ہے ۔ اس مرحلہ میں 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جارہی ہے ۔ نیز 45 سے 60 سال کی عمر کے ایسے لوگوں کو بھی ٹیکہ لگایا جارہا ہے ، جو سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں ۔ جن لوگوں کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے ، انہیں رجسٹریشن اور ویکسینیشن کے وقت آئی ڈی کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا ۔ 45 سے 60 سال کے جن لوگوں کو سنگین بیماری ہے ، انہیں میڈیکل سرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا ۔