ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Farmers Protest: غازی پور بارڈر پر آر پار کے موڈ میں کسان! پولیس کی لگائی کیلوں کو اکھاڑا

Kisan Andolan: غازی پور بارڈر پر کسانوں کو دہلی میں جانے سے روکنے کے لئے لگائی گئی نوکلی کیلوں کو موڑ دیا گیا ہے۔

  • Share this:
Farmers Protest: غازی پور بارڈر پر آر پار کے موڈ میں کسان! پولیس کی لگائی کیلوں کو اکھاڑا
غازی پور بارڈر پر آر پار کے موڈ میں کسان! پولیس کی لگائی کیلوں کو اکھاڑا

نئی دہلی: کسان آندولن (Kisan Anodlan) کے مد نظر گزشتہ کئی دنوں سے چرچا کا موضو بنے غازی پور بارڈر (Ghazipur Border) سے جمعرات کو ایک اور حیران کرنے والی خبر آئی۔ دہلی پولیس نے 26 جنوری کے تشدد کو دھیان میں رکھتے ہوئے سرحد پر کئی قسم کی بیریکیٹنگ کی تھی، جس میں سڑک پر کیلیں لگانا بھی شامل تھا۔ جمعرات کو لوگوں نے اسے بھی اکھاڑ دیا۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق، غازی پور بارڈر پر کسانوں کو دہلی میں جانے سے روکنے کے لئے لگائی گئی نوکیلی کیلوں کو موڑ دیا گیا ہے۔ جمعرات صبح سڑک پر لگی کیلیں مڑی ہوئی دکھائی دیں۔ ایسے میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ آخر کن لوگوں نے ان کیلوں کو راتوں رات موڑ دیا۔


 




آخر مقصد کیا ہے؟

بتایا گیا کہ بدھ کی رات پہلے ان کیلوں کو موڑ دیا گیا تھا۔ جبکہ جمعرات کی صبح انہیں پوری طرح سے اکھاڑ دیا گیا۔ واضح رہے کہ سرحد سے متصل یہ کیلیں کئی دنوں سے بحث کا موضوع بنی ہوئی تھیں۔ کسان آندولن سے لے کر پارلیمنٹ تک میں اس پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے ساتھ ہی اپوزیشن لیڈروں نے سوال کھڑے کئے کہ آخر کسانوں کے آندولن میں اس طرح کی قلعہ بندی کا کیا کام ہے۔

دوسری طرف ابھی تک یہ واضح نہیں ہوپایا ہے کہ یہ کام کس نے کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ موقع پر یہاں فورس موجود نہیں تھی۔ فی الحال پولیس اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے کہ آخر یہ کس نے کیا ہے۔ نیوز 18 انڈیا کے نامہ نگار دیپک بشٹ نے بتایا کہ پولیس کی طرف سے کئے گئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کو کوئی چھو نہیں سکتا، لیکن جس طرح سے وکیلوں کو موڑ دیا گیا ہے، وہ یہ سوال کھڑے کرتے ہیں، آخر ان کا مقصد کیا تھا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 04, 2021 11:08 AM IST