ہوم » نیوز » عالمی منظر

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ آگرہ نہیں جائیں گے وزیر اعظم مودی ، یہ ہے بڑی وجہ

وزیر اعظم مودی احمد آباد میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ رہیں گے ، جہاں ان کے لئے ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی ۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 22, 2020 09:06 PM IST
  • Share this:
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ آگرہ نہیں جائیں گے وزیر اعظم مودی ، یہ ہے بڑی وجہ
احمد آباد میں شاندار استقبال کے بعد امریکی صدر اور خاتون اول آگرہ میں تاج محل کے دیدار کے لئے روانہ ہوں گے ۔ تصویر : اے پی ۔

امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانيا ٹرمپ 24 فروری کو احمد آباد میں ان کے شاندار استقبال کے بعد آگرہ میں تاج محل کے دیدار کے لئے روانہ ہوں گے ، لیکن وہاں مہمانوں کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نہیں رہیں گے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ ہم نے میڈیا میں رپورٹ دیکھی ہے کہ صدر ٹرمپ کے آگرہ دورے کے دوران وزیر اعظم مودی ان کے ساتھ رہیں گے ، لیکن ایسا نہیں ہے ۔ وہاں نہ تو کوئی سرکاری پروگرام رکھا گیا ہے اور نہ ہی کوئی ہندوستان کی اہم شخصیات وہاں رہے گی ، جس سے امریکی صدر اور خاتون اول کو تاج محل دیکھنے میں کوئی پریشانی نہ ہو ۔


انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم احمد آباد میں امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ رہیں گے ، جہاں ان کے لئے ایک استقبالیہ تقریب منعقد کی جائے گی ۔ دہلی آنے کے بعد 25 فروری سے ان کے سرکاری پروگرام شروع ہوں گے ۔ امریکہ کے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں ایک سینئر انتظامیہ کے افسر نے کہا کہ صدر ٹرمپ ہندوستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات کے مظاہرے کے لئے ہندوستان جا رہے ہیں ۔ یہ تعلقات جمہوری روایات ، مشترکہ حکمت عملی اور اقتصادی مفاد ات اور دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان باہمی رشتوں پر مبنی ہیں ۔


افسر نے بتایا کہ اس دورے کے دوران اقتصادی اور توانائی کے شعبے میں معاہدے جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی ۔ دونوں ممالک کے درمیان 2018 میں باہمی تجارت 142 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی ، جس میں مزید اضافہ ہونے کے امکانات ہیں ۔ صدر ٹرمپ کے ہندوستان دورے کے دوران کم از کم پانچ معاہدوں پر دستخط کئے جانے کی تیاری ہو رہی ہے لیکن دورے کی اہم توجہ دو طرفہ معاہدوں کی بجائے امریکی قیادت کے سامنے ہندوستان کے صدیوں پرانے ثقافتی تنوع کے ساتھ جمہوریت کی طاقت ظاہر کرنے پر ہو گی ، جس سے دونوں ممالک کی عالمی اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو گی ۔

First published: Feb 22, 2020 09:06 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading