کبھی راہل گاندھی کے ساتھ جڑا تھا نام، اب کانگریس رکن اسمبلی ادیتی سنگھ بنیں گی اس کانگریسی لیڈرکی دلہن

ادیتی سنگھ تب سرخیوں میں آئی تھیں، جب راہل گاندھی کے ساتھ ان کی منگنی کی افواہ پھیلی تھی۔ اس کے بعد ادیتی سنگھ نے راہل گاندھی کواپنا بھائی بتاتے ہوئے کہا تھا کہ راہل گاندھی ان کے بھائی جیسے ہیں، وہ ان کو راکھی باندھتی ہیں۔

Nov 17, 2019 10:04 AM IST | Updated on: Nov 17, 2019 12:06 PM IST
کبھی راہل گاندھی کے ساتھ جڑا تھا نام، اب کانگریس رکن اسمبلی ادیتی سنگھ بنیں گی اس کانگریسی لیڈرکی دلہن

ادیتی سنگھ یوپی کی سب سے کم عمرایم ایل اے ہیں۔ فائل فوٹو

رائے بریلی: اترپردیش کے رائے بریلی سے کانگریس رکن اسمبلی ادیتی سنگھ جلد ہی شادی کے رشتے میں بندھنے والی ہیں۔ ان کی شادی پنجاب کے کانگریس رکن اسمبلی انگد سینی سے طے ہوگئی ہے۔ ادیتی دہلی میں 21 نومبرکوانگد سینی کی دلہن بنیں گی۔ ریسپشن بھی دہلی میں ہی 23 نومبرکورکھا گیا ہے۔ ادیتی نے میڈیا سے بات چیت میں اپنی شادی کی تصدیق کی ہے۔ ادیتی سنگھ نے یہ بھی کہا کہ یہ شادی ان کے والد نے طے کی تھی۔ فیملی کے ذرائع نے بتایا کہ تقریب کےلئےمہمانوں کو مدعو کرنے کے لئے دعوت نامہ (شادی کارڈ) تقسیم کئے جارہے ہیں۔

انگد اورادیتی سنگھ سال 2017 میں رکن اسمبلی منتخب ہوئے اوردونوں سیاسی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں۔ انگد سنگھ نے شادی کی بات کا اعتراف کیا ہے۔ انگد سنگھ نے سال 2017 میں سیاست میں قدم رکھا اورشہید بھگت سنگھ نگرسے اسمبلی انتخابات میں جیت حاصل کی۔ رکن اسمبلی انگد سنگھ آنجہانی دلباغ سنگھ کی فیملی سے آتے ہیں۔ دلباغ سنگھ نواں شہرسیٹ سے 6 باررکن اسمبلی تھے۔

Loading...

یوپی کی سب سےکم عمررکن اسمبلی ہیں ادیتی سنگھ

ادیتی سنگھ اترپردیش میں سب سے کم عمراراکین اسمبلی میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے سال 2017 میں 90000 سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ رائے بریلی صدرسیٹ پرجیت حاصل کی تھی۔ ان کے والد اکھیلیش  کمارسنگھ پانچ باررائے بریلی سیٹ سے الیکشن جیت چکے ہیں۔

راہل گاندھی کے ساتھ بھی جڑچکا ہے نام

ادیتی سنگھ کانگریس کے دبنگ لیڈررہے اکھیلیش سنگھ کی بیٹی ہیں۔ حال ہی میں وہ تب سرخیوں میں آئی تھیں، جب راہل گاندھی کے ساتھ ان کی سگائی (منگنی) کی افواہ پھیلی تھی۔ اس کے بعد ادیتی سنگھ نے راہل گاندھی کے ساتھ منگنی کی خبروں کو مسترد کردیا تھا اوران کواپنا بھائی بتایا تھا۔ ادیتی سنگھ نے کہا تھا کہ راہل گاندھی ان کے بھائی جیسے ہیں، وہ ان کو راکھی باندھتی ہیں۔

Loading...