உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لاپرواہی: مہاراشٹر میں کورونا مہلوکین کی فہرست میں 2زندہ لوگوں کے نام! انتظامی عہدیداروں میں مچی افراتفری

    مہاراشٹر کے ضلع بیڑ کے امباجوگائی میں، کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی فہرست میں دو زندہ لوگوں کے نام!

    مہاراشٹر کے ضلع بیڑ کے امباجوگائی میں، کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی فہرست میں دو زندہ لوگوں کے نام!

    تحصیلدار وپن پاٹل نے کہا کہ کوویڈ متاثرین کی فہرست بنانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا، ’م نے فہرست کو تصدیق کرنے کے لئے نگر پریشد اور گرام پنچایت کو بھیج دیا ہے۔ غلطیوں کو دور کرنے کے بعد حتمی فہرست تیار کی جائے گی۔‘

    • Share this:
      بیڑ: مہاراشٹر کے بیڑ ضلع کے امباجوگائی تحصیل میں کوویڈ -19 سے مرنے والوں (Covid-19 Death Patients list)کی فہرست میں دو زندہ افراد کے نام بھی شامل ہیں۔ جمعہ کو ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ ضلع کے محکمہ صحت سے ملی جانکاری کی بنیاد پر ریونیو ڈپارٹمنٹ نے مہلوکین کی فہرست تیار کی ہے۔ مہاراشٹر حکومت (Maharashtra Government) نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس انفیکشن سے مرنے والوں میں سے ہر ایک خاندان کو 50،000 روپے کی مای مدد کی جائے گی۔

      امباجوگائی نگر پریشد کے ایک عہدیدار نے کہا، ’ یہ پتہ چلا ہے کہ مہلوکین کی فہرت میں ایک سماجی کارکن اور ایک شخص کا نام شامل ہے جو زندہ ہے۔ اب تک، ایسے دو نام ملے ہیں اور جانچ کی جارہی ہے کہ کیا اس طرح کے مزید لوگوں کو فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔‘انہوں نے کہا کہ فہرست میں 532 مہلوکین کے نام ہیں۔ تحصیلدار وپن پاٹل نے کہا کہ کوویڈ متاثرین کی فہرست بنانے کا کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا، ’م نے فہرست کو تصدیق کرنے کے لئے نگر پریشد اور گرام پنچایت کو بھیج دیا ہے۔ غلطیوں کو دور کرنے کے بعد حتمی فہرست تیار کی جائے گی۔‘

      مہاراشٹر میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں انفیکشن کے کیسیز
      واضح رہے کہ مہاراشٹر میں ایک مرتبہ پھر کورونا انفیکشن کے کیسیز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں جمعہ کو نئے کورونا ویرینٹ اومیکرون کے 20 نئے کیسیز ملے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مہاراشٹر میں 100 سے زیادہ اومیکرون مریضوں والی ملک کی پہلی ریاست بن گئی ہے۔ اب ریاست میں مجموعی طور پر 108 اومیکرون مریض ہوگئے ہیں۔ ملک میں کل نئے ویرینٹ کے مجموعی 42 کیسیز ملے تھے۔

      مہاراشٹر وزارت صحت کے مطابق، جمعہ کو ملے نئے مریضوں میں سے 11 ممبئی کے ہیں، جب کہ 6 پونے کے رہنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ 2 مریض ستارہ ضلع مین اور ایک احمد نگر میں ملا ہے۔ ریاست میں جمعہ کو مجموعی کورونا مریض 1410 ملے ہیں، جن میں 603 کیسیز ممبئی کے ہیں۔

      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: