ہوم » نیوز » مشرقی ہندوستان

Narada Scam :کلکتہ ہائی کورٹ نے ترنمول قائدین کی ضمانت پر لگائی روک

چاروں رہنماؤں کی ضمانت منسوخ کردی گئی ہے ، لہذا انہیں 19 مئی تک سی بی آئی کی تحویل میں رہنا پڑے گا۔ اس دن ہائی کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہوگی۔جس کے بعد سی بی آئی نے ان چار رہنماؤں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے ، جن میں آئی پی ایس آفیسر ایس ایم ایچ معراج بھی شامل ہیں۔ معراج فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔

  • Share this:
Narada Scam :کلکتہ ہائی کورٹ نے  ترنمول قائدین کی ضمانت پر لگائی روک
ٹی ایم سی کے وزراء فرہاد حکیم (Firhad Hakim)، سبرت مکھرجی (Subrata Mukherjee) اور ایم ایل اے مدن مترا (Madan Mitra ) کو ناردا اسٹنگ معاملے (Narada sting case) کی تحقیقات کے لیے گرفتار کیا ہے۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے پیر کی رات ترنمول کانگریس کے تین رہنماؤں اور وزیر اعلی ممتا بنرجی کے سابق قریبی ساتھی کو دی گئی ضمانت پر روک لگادی۔سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اس سے قبل ہی دن میں نارڈا اسٹنگ معاملے میں ان چاروں رہنماؤں کو گرفتار کیا تھا۔ بعدازاں ، سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے چاروں رہنماؤں کو ضمانت پر رہا کردیا تھا۔خصوصی عدالت کے جج انوپم مکھرجی نے سی بی آئی اور دفاعی وکلا کے دلائل سننے کے بعد وزراء سبرت مکھرجی اور فرہاد حکیم ، ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے مدن مترا اور سابق میئر شوبھن چٹرجی کی ضمانت منظور کرلی تھی۔



اب چونکہ چاروں رہنماؤں کی ضمانت منسوخ کردی گئی ہے ، لہذا انہیں 19 مئی تک سی بی آئی کی تحویل میں رہنا پڑے گا۔ اس دن ہائی کورٹ میں اس معاملے کی سماعت ہوگی۔دریں اثنا سی بی آئی نے ان چار رہنماؤں کے خلاف چارج شیٹ دائر کی ہے ، جن میں آئی پی ایس آفیسر ایس ایم ایچ معراج بھی شامل ہیں۔ مسٹر معراج فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔
دریں اثنا، ترنمول کانگریس کے سربراہ اور وزیر اعلی محترمہ بنرجی نے سی بی آئی سے انہیں بھی گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا اور تقریبا چھ گھنٹے تفتیشی ایجنسی کے دفتر کے باہر دھرنے پر بیٹھی رہیں۔ ناردا اسٹنگ آپریشن معاملے میں ، سی بی آئی نے محترمہ بنرجی کی دو سینئر ساتھیوں ، فرہاد حکیم اور سبرت مکھرجی کو ، شہر کے نظام پیلیس سے گرفتار کیا تھا۔

یادرہے کہ اس سے پہلے سی بی آئی ٹیم نے پیر کو ممتا بنرجی سرکار میں کابینہ وزیر فرہاد حکیم ، سبرت مکھرجی ، ممبر اسمبلی مدن مترا اور سابق میئر شوبھن چٹرجی کو گرفتار کیا تھا ۔ اپنے وزرا اور ممبران اسمبلی کی گرفتار سے بھڑکیں وزیر اعلی ممتا بنرجی سی بی آئی دفتر میں ہی دھرنے پر بیٹھ گئی تھیں ۔

وہیں ٹی ایم سی کے سینئر لیڈروں کی اس طرح گرفتاری کے بعد سے پارٹی کارکنان سی بی آئی دفتر کے باہر احتجاج کررہے تھے ۔ سی بی آئی آفس کے باہر موجود بھیڑ نعرے بازی اور دھمکا مکی کرتی نظر آئی ، جس کے بعد وہاں دفتر کی سیکورٹی کیلئے مرکزی سیکورٹی فورسیز کو تعینات کیا گیا ہے ۔

اس درمیان بی جے پی ریاستی صدر دلیپ گھوش نے الزام لگایا ہے کہ ممتا بنرجی ریاست میں انارکی پھیلا رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی بی آئی نے یہ گرفتاری عدالت کے کہنے پر کی ہے ۔ کیا ٹی ایم سی کو عدالت پر بھی بھروسہ نہیں ہے ۔
Published by: Mohammad Rahman Pasha
First published: May 18, 2021 08:33 AM IST