உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    71000 شمع روشن کرنے سے لے کر 14 کروڑ راشن بیگ تقسیم کرنے تک ، جانئے کیسے منایا جائے گا وزیراعظم مودی کا یوم پیدائش

    71000 شمع روشن کرنے سے لے کر 14 کروڑ راشن بیگ تقسیم کرنے تک ، جانئے کیسے منایا جائے گا وزیراعظم کا یوم پیدائش ۔ تصویر : AFP ۔

    71000 شمع روشن کرنے سے لے کر 14 کروڑ راشن بیگ تقسیم کرنے تک ، جانئے کیسے منایا جائے گا وزیراعظم کا یوم پیدائش ۔ تصویر : AFP ۔

    Narendra Modi birthday : وزیر اعظم نریندر مودی 17 ستمبر کو اپنا یوم پیدائش منائیں گے ۔ اس خاص موقع پر وارنسی کے بھارت ماتا مندر میں 71000 شمعیں روشن کی جائیں گی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی 17 ستمبر کو اپنا یوم پیدائش منائیں گے ۔ اس خاص موقع پر وارنسی کے بھارت ماتا مندر میں 71000 شمعیں روشن کی جائیں گی ۔ یہی نہیں بی جے پی کا وزیر اعظم مودی کے یوم پیدائش کے موقع پر 14 کروڑ راشن بیگ تقسیم کرنے کا بھی منصوبہ ہے ، جس پر 'تھینک یو مودی جی' لکھا ہوا ہوگا ۔

      نیز وزیر اعظم مودی کی تصویر لگے پانچ کروڑ پوسٹ کارڈ بھی ملک بھر کے پوسٹ آفسوں سے بھیجے جائیں گے ۔ اس مرتبہ بی جے پی وزیر اعظم مودی کی سالگرہ کو بڑے پیمانے پر منانے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ اس موقع پر خون عطیہ مہم ، ندیوں کی صفائی مہم اور راشن کارڈس وغیرہ جیسے پروگرام کا اہتمام کیا جائے گا ۔

      علاوہ ازیں 17 ستمبر سے 20 روزہ 'سیوا اور سمپرن ابھیان' بھی شروع کیا جائے گا ، جو سات اکتوبر کو ختم ہوگا ۔ دریں اثنا مہم کے ایک حصے کے طور پر  اتر پردیش میں ہی 27000 سے زائد بوتھوں پر پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔

      اپنی خطابی صلاحیت کیلئے مشہور وزیر اعظم مودی نے ہمیشہ نوجوان نسل کو اپنی طاقتور اور پرامید تقریروں سے متاثر کیا ہے ۔ ان کی تقریریں آسانی سے عام لوگوں کے ساتھ کنیکٹ ہوجاتی ہیں جو لوگوں کو اپنے مقاصد کے حصول کی ترغیب دیتی ہیں ۔ وزیرا عظم مودی کی سالگرہ پر آئیے ان کے چند حوصلہ افزا اور متاثر کن کوٹس پر نظر ڈالتے ہیں :

      - میں والدین سے درخواست کروں گا کہ وہ اپنے بچہ کی کامیابیوں کو سماجی وقار کا معاملہ نہ بنائیں ۔ ہر بچہ منفرد صلاحیتوں سے نوازا جاتا ہے ۔

      محنت کبھی تھکاوٹ نہیں لاتی ۔ یہ اطمینان بخشتی ہے۔

      - آپ کو کبھی بھی فطرت سے نہیں ڈرنا چاہئے کیونکہ جب ہم سمجھتے ہیں کہ ہم فطرت سے متصادم ہیں تب مسئلہ شروع ہوتا ہے ۔

      - مہاتما گاندھی نے صفائی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا ۔ انہوں نے ہمیں آزادی دی ، ہمیں انہیں صاف ستھرا ہندوستان دینا چاہئے ۔

      ایک غریب کا بیٹا آج آپ کے سامنے کھڑا ہے ، یہ جمہوریت کی طاقت ہے ۔

      - اگر 125 کروڑ لوگ مل کر کام کریں تو ہندوستان 125 کروڑ قدم آگے بڑھے گا ۔

      - یہ کبھی کسی شخص کے بارے میں نہیں تھا ، یہ ہمیشہ ایک قوم کے بارے میں تھا ۔

      - ہندوستان کے نوجوان ، صرف نئے دور کے ووٹر نہیں ، بلکہ نئی عمر کی طاقت ہیں!
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: