PM Narendra Modi Birthday:وزیراعظم مودی کی یوم پیدائش آج، چار اہم پروگرام سے کریں گے خطاب
وزیراعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش آج۔
PM Narendra Modi Birthday: بی جے پی 17 ستمبر سے گاندھی جینتی تک یعنی 2 اکتوبر تک وزیر اعظم کا یوم پیدائش منائے گی۔ پارٹی نے اسے ’سیوا ابھیان پکھواڑا‘ کا نام دیا ہے۔
PM Narendra Modi Birthday:وزیراعظم نریندر مودی آج ہفتہ کو 72 سال کے ہورہے ہیں۔ اپنی یوم پیدائش پر وزیراعظم اس دن چار اہم پروگراموں میں تقریر کریں گے۔ سب سے پہلے پی ایم ہفتہ کو ہی نامیبیا سے 8 چیتوں کے ہندوستان آنے کے موقع پر قوم سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ پی ایم تین اہم پروگراموں سے بھی خطاب کریں گے۔ ہفتہ کو ہی بی جے پی کی سیوا مہم کے پندرہ دن کی شروعات کی جائے گی۔ اپنے یوم پیدائش پر پی ایم سب سے پہلے 70 سال پہلے معدوم قرار دئیے گئے چیتے کو ہندوستان لائے جانے کے موقع پر قوم سے خطاب کریں گے۔
غور طلب ہے کہ نامیبیا سے آٹھ چیتے ہفتہ کو ہی وطن لائے جارہے ہیں۔ انہیں خود پی ایم نیشنل پارک میں چھوڑیں گے۔ اس موضوع پر قوم کے ںام اپنے خطاب میں پی ایم جنگلاتی زندگی اور ماحولیات کی حفاظت پر اپنی بات رکھیں گے۔ وزیر اعظم مودی، قوم سے خطاب کے بعد مدھیہ پردیش میں سیلف ہیلپ گروپس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد دوبارہ وشوکرما جینتی کے موقع پر آئی ٹی آئی کے طلبہ کے پہلے کانووکیشن میں طلبہ سے خطاب کریں گے۔ اس پروگرام میں تقریباً 40 لاکھ طلبہ شرکت کریں گے۔ اسی دن کی شام کو وزیراعظم نیشنل لاجسٹک پالیسی کا اجراء کرتے ہوئے اپنے خیالات بھی پیش کریں گے۔
بی جے پی کی سیوا مہم کے پندرہ دن بی جے پی 17 ستمبر سے گاندھی جینتی تک یعنی 2 اکتوبر تک وزیر اعظم کا یوم پیدائش منائے گی۔ پارٹی نے اسے ’سیوا ابھیان پکھواڑا‘ کا نام دیا ہے۔ اس کے تحت تمام اضلاع میں تنوع میں اتحاد کا جشن منانے کے ساتھ ساتھ ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت‘ کا پیغام دیا جائے گا۔ اس مہم کے تحت شجر کاری، صفائی، پانی کے تحفظ کی مہم، معذور افراد میں آلات کی تقسیم، مقامی مصنوعات کی تشہیر اور فری ہیلتھ چیک اپ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
دو اکتوبر کو مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش پر کھادی اور مقامی پروڈکٹس کا استعمال کرنے کے لئے راغب کیا جائے گا۔ بی جے پی کارکن اور عہدیدار اس دوران اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے راست بات کریں گے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔