உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نیوز 18 ایکسکلوزیو انٹرویو: افسپا، 370 اور مایاوتی پر مودی سخت، اپوزیشن- مودی آئے آمنے سامنے

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی

    وزیر اعظم نریندر مودی نے نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ ایکسکلوزیو انٹرویو میں کشمیر، دفعہ 370، دفعہ 35 اے، اعظیم اتحاد، مایاوتی اور کانگریس کے منشور جیسے مدعے کھل کر رائے ظاہر کی۔

    • Share this:

      وزیر اعظم نریندر مودی نے نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہل جوشی کے ساتھ ایکسکلوزیو انٹرویو میں کشمیر، دفعہ 370، دفعہ 35 اے، عظیم اتحاد ، مایاوتی اور کانگریس کے منشور جیسے مدعے کھل کر رائے ظاہر کی۔

      وزیر اعظم مودی نے صاف کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بی جے پی دفعہ 370 اور دفعہ 35اے ہٹانے کے حق میں ہے تاہم افسپا کو کمزور کرنا ہندوستانی فوج کے حق میں نہیں ہوگا۔ کانگریس، نیشنل کانفرینس اور آر جے ڈی جیسی اپوزیشن پارٹیوں نے وزیر اعظم کے اس بیان پر سخت اعتراض کیا تھا تاہم شیو سینا نے ان تمام باتوں کی حمایت کی ہے۔

      کیا کر رہی ہے کانگریس

      کانگریس ترجمان پرینکا چترویدی نے نیوز18 سے کہا کہ نیائے اسکیم کو لے کر بی جے پی میں ہلچل مچی ہوئی ہے۔ اس حکومت نے بدعنوانوں کو کھلی چھوٹ دے کر، خواتین کے حق کو مار کر، کسانوں کی امیدوں کو درکنار کر کے پانچ سال کی مدت پوری کی ہے۔ رافیل گھوٹالہ  کے پی ایم مودی بھی حصہ دار ہیں اسلئے اس سے متعلق سوالات پر پریشان ہو جاتے ہیں۔ بوفورس کی تحقیقات ہوئی تھی جس کے بعد سپریم کورٹ نے کلین چٹ دی تھی۔ وزیر اعظم کو اعداد و شمار سے چڑھ ہے، تبھی تو وہ نوٹ بندی سے ہوئی تباہی کو دیکھ نہیں پا رہے۔

       

       
      First published: