پاکستان دہشت گردی کا ایکسپورٹر، میں اس کےنیوکلیائی بٹن دبانےکی دھمکی سےنہیں ڈرا: نریندرمودی

وزیراعظم نےکہا کہ پہلےپاکستان سےدہشت گرد آکرہندوستان میں حملےکرکے واپس بھاگ جاتےتھےاورپاکستان ہندوستان کوڈراتا تھا کہ اگرکارروائی کی گئی، تواس کے پاس جوہری ہتھیارہے جس کا وہ بٹن دبا دے گا۔

Apr 17, 2019 11:23 PM IST | Updated on: Apr 17, 2019 11:26 PM IST
پاکستان دہشت گردی کا ایکسپورٹر، میں اس کےنیوکلیائی بٹن دبانےکی دھمکی سےنہیں ڈرا: نریندرمودی

وزیراعظم نریندرمودی۔

سریندرنگر: وزیراعظم نریندرمودی نےآج پاکستان کو دہشت گردی کا ایکسپورٹرقراردیتے ہوئےکہا کہ کانگریس کی حکومتوں کےدوران دہشت گرد ہندوستان میں حملےکرکے وہاں چھپ جاتےتھےاوروہ جوہری حملےکی دھمکی دے کرانہیں بچا لیتا تھا، مگران کی حکومت نےاس کی پرواہ کئےبغیرسرجیکل اسٹرائک اورفضائی حملےجیسی کارروائی کی۔

نریندرمودی نے اپنی آبائی ریاست گجرات کے سریندرنگرمیں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ آج دنیا بھرمیں ہندوستان کا ڈنکا بج رہا ہے۔ لوگوں نے30 سال بعد پہلی بار ان کی مکمل اکثریت کی مضبوط حکومت بنائی جس کی وجہ سے وہ ملک کی مضبوطی سے خدمت کرسکے۔ مسئلہ کشمیر، دراندازوں اورنکسل کے خلاف ٹھوس قدم اٹھائے۔

انہوں نےکہا کہ 'ایک اپنا پڑوسی ملک ٹیررزم ایکسپورٹ کرنےکا کام کرتا ہے۔ یہ اس کا ایک ہی کام ہے۔ پہلے پاکستان سے دہشت گرد آ کر ہندوستان میں حملے کرکے واپس بھاگ جاتے تھےاورپاکستان ہندوستان کوڈراتا تھا کہ اگرکارروائی کی گئی، تواس کے پاس جوہری ہتھیار ہے جس کا وہ بٹن دبا دے گا۔ میں نےاس دھمکی کی پرواہ نہیں کرتےہوئےکہا کہ جاؤ دبا دو۔ پہلے ہمارے لوگ دنیا بھرمیں روتے تھے۔ اب پاکستان رونےجاتا ہے۔ اپنے جوانوں نے اڑی  اورپلوامہ کے حملوں کے بعد دہشت گردوں کواپنےگھرمیں گھس کرمارا کہ نہیں؟'۔ انہوں نے کہا کہ امن کی بات کوئی کمزورنہیں بلکہ کوئی طاقتورکرتا ہے، تب اسےسنا جاتا ہے۔

Loading...

Loading...