تقسیم کے شکار ہندو ۔ سکھ کنبوں کو سی اے اے کے ذریعہ شہریت دینے کی کوشش کی: وزیر اعظم مودی

تقسیم کے شکار ہندو ۔ سکھ کنبوں کو سی اے اے کے ذریعہ شہریت دینے کی کوشش کی: وزیر اعظم مودی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

تقسیم کے شکار ہندو ۔ سکھ کنبوں کو سی اے اے کے ذریعہ شہریت دینے کی کوشش کی: وزیر اعظم مودی ۔ تصویر : اے این آئی ۔

Big News: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ان کی حکومت نے تقسیم سے متاثر ہندو اور سکھ خاندانوں کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے ذریعے شہریت دینے کی کوشش کی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Delhi | New Delhi | New Delhi
  • Share this:
    نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ ان کی حکومت نے تقسیم سے متاثر ہندو اور سکھ خاندانوں کو شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے ذریعے شہریت دینے کی کوشش کی۔ انہوں نے پہلے سکھ گرو نانک دیو کے 553 ویں جینتی کے جشن کے سلسلہ میں قومی اقلیتی کمیشن کے صدر اقبال سنگھ لال پورہ کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے خصوصی ارداس میں بھی شرکت کی ۔

    وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ آج دنیا جس مشکل دور سے گزر رہی ہے، اس میں گرو نانک دیو جی کی تعلیمات ایک مشعل کی طرح نئی سمت دینے کا کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ "تقسیم میں ہمارے پنجاب کے لوگوں نے ، ملک کے لوگوں نے جو قربانیاں دیں، اس کی یاد میں ملک نے 'وبھاجن وبھیشیکا اسمرتی دیوس' کی شروعات کی ہے۔ تقسیم کے شکار ہندو ۔ سکھ خاندانوں کیلئے ہم نے سی اے اے قانون بناکر انہیں شہریت دینے کا ایک راستہ بنانے کی کوشش کی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ آپ سبھی کو معلوم ہے کہ میں نے ایک کارکن کے طور پر طویل عرصہ پنجاب میں گزارا ہے ۔ اس دوران کئی مرتبہ ہرمندر صاحب پر متھا ٹیکنے کا موقع ملا ۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں گرو گووند سنگھ جی کے 350 ویں پرکاش پرو کو منانے کا موقع ملا ، ہمیں گرو تیغ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش پرو کو منانے کا موقع ملا ، تین سال پہلے ہم نے گرونانک دیو جی کا 550 واں پرکاش اتسو بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ ملک اور بیرون ملک منایا ۔

    یہ بھی پڑھئے: کانگریس کا ٹویٹر ہینڈل بلاک کرنے کا کورٹ نے دیا حکم، بھارت جوڑو یاترا بنی وجہ


    یہ بھی پڑھئے: ہندو لفظ کا معنی 'بھیانک'، کانگریس لیڈر نے دیا متنازع بیان، بی جے پی ہوئی حملہ آور



    انہوں نے کہا کہ کچھ وقت پہلے افغانستان میں کس طرح حالات بگڑے تھے، وہاں ہندو ۔ سکھ کنبوں کو واپس لانے کیلئے ہم نے مہم چلائی ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جو رہنمائی ملک کو صدیوں پہلے گرووانی سے ملی تھی، وہ آج ہمارے لئے روایت بھی ہے ، عقیدہ بھی ہے اور ترقی یافتہ ہندوستان کا وژن بھی ہے ۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: