’ناریل پانی لے آؤ‘،پولیس کو بلانے کے لیے ہوتا تھا سیکریٹ کوڈ کا استعمال، کچھ ایسا تھا TRS کا پلان

’ناریل پانی لے آؤ‘،پولیس کو بلانے کے لیے ہوتا تھا سیکریٹ کوڈ کا استعمال، کچھ ایسا تھا TRS کا پلان (فائل فوٹو)

’ناریل پانی لے آؤ‘،پولیس کو بلانے کے لیے ہوتا تھا سیکریٹ کوڈ کا استعمال، کچھ ایسا تھا TRS کا پلان (فائل فوٹو)

جمعرات 28 اکتوبر کی رات اینٹی کرپشن بیورو نے عدالت کے روبرو سائبرآباد پولیس کی پیش کی گئی ریمانڈ رپورٹ میں پولیس نے کہا کہ انہوں نے تانڈور کے ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی کی ملکیت والے فارم ہاوس میں بڑے ہال کے اندر 3 جاسوس کیمرے پہلے سے لگائے تھے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Hyderabad, India
  • Share this:
    ’ناریل پانی لے آؤ‘۔۔۔تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے 4 ارکان اسمبلی اور سائبرآباد پولیس کے درمیان ہارس ٹریڈنگ کے لیے اسی کوڈورڈ کا استعمال ہوا تھا۔ ٹی آر ایس نے بی جے پی پر ایم ایل ایز کی خریدو فروخت کا الزام لگایا تھا۔ ہارس ٹریڈنگ کے لیے کروڑوں روپیوں کا آفر کرنے والے ملزمین کو پکڑنے کے لیے ایم ایل ایز نے ہی پولیس کو معین آباد فارم ہاوس بلایا تھا۔ یہاں پر برسراقتدار پارٹی ٹی آر ایس نے بی جے پی پر ایم ایل ایز کی خریدو فروخت کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگایا تھا پولیس نے اس معاملے میں تین لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ بعد میں اے سی بی کورٹ کے حکم کے بعد ملزمین کو چھوڑ دیا گیا۔

    جمعرات 28 اکتوبر کی رات اینٹی کرپشن بیورو نے عدالت کے روبرو سائبرآباد پولیس کی پیش کی گئی ریمانڈ رپورٹ میں پولیس نے کہا کہ انہوں نے تانڈور کے ایم ایل اے پائلٹ روہت ریڈی کی ملکیت والے فارم ہاوس میں بڑے ہال کے اندر 3 جاسوس کیمرے پہلے سے لگائے تھے۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے روہت کو تین ملزمین رام چندر بھارتی، نند کمار اور سمہاجی سوامی کے ساتھ بات چیت ریکارڈ کرنے کے لیے ایک وائس ریکارڈر بھی دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:
    اجتماعی زیادتی معاملے میں انڈومان کے سابق چیف سکریٹری سے دوسرے دن06:30گھنٹے تک پوچھ تاچھ

    یہ بھی پڑھیں:
    تلنگانہ کے وزیر پر الیکشن کمیشن کی کارروائی، لگائی 48 گھنٹے کی پابندی، یہ ہے الزام!

    پولیس کے پاس بات چیت کا ریکارڈ
    روہت کے علاوہ، دیگر تین ایم ایل اے گووا بالراجو، ریگا کانتھا راو اور بی ہرش وردھن ریڈی موجود تھے۔ پولیس نے ملزمین بھارتی اور کچھ لوگوں کے درمیان مبینہ فون چیٹ کے اسکرین شاٹ بھی جمع کیے، جن کے نام سنیل کمار بنسل بی جے پی اور سنتوش بی جے پی کے طو رپر سیو کیے گئے تھے۔ حالانکہ پولیس نے ان ناموں کو کوئی فرضی نام نہیں دیا ہے۔ بھارتی اور بنسل کے درمیان بات چیت کے اقتباس کے مطابق، ’ہری نمستے بنسل جی، تلنگانہ کے بارے میں آپ سے اہم بات کرنے کی ضرورت ہے، برائے مہربانی کچھ وقت دیں بتائیے جہاں میں بات چیت کرسکوں۔‘
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: