Nashik Train Accident: ناسک کے پاس بڑا ٹرین حادثہ، پون ایکسپریس کے 10 کوچ پٹری سے اترے، ہیلپ لائن نمبر جاری
ناسک کے پاس بڑا ٹرین حادثہ، پون ایکسپریس کے 10 کوچ پٹری سے اترے
Nashik Train Accident: پون ایکسپریس (Pawan Express Accident) کے کوچ کے پٹری سے اترنے کا حادثہ لاہوٹ اور دیولالی اسٹیشنوں کے درمیان ہوا۔ ریلوے نے بتایا کہ حادثہ راحتی ٹرین اور میڈیکل وین موقع پر بھیجی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں دو مسافروں کو معمولی چوٹ آئی ہے، جنہیں ابتدائی علاج میں دے دیا گیا ہے۔
نئی دہلی: مہاراشٹر (Maharashtra) میں ایک بڑا ٹرین حادثہ (Train Accident) ہوا ہے۔ یہ حادثہ ناسک کے پاس ہوا ہے۔ جانکاری کے مطابق، ناسک کے قریب اتوار کو دوپہر لوک مانیہ تلک-جے نگر ایکسپریس (LTT Jaynagar Express) (پون ایکسپریس Pawan Express) ٹرین کے 10 ڈبے پٹری سے اترگئے۔ ریلوے نے یہ جانکاری دی۔ ریلوے نے بتایا کہ حادثے میں کسی کی موت یا پھر کسی بھی شخص کے شدید طور پر زخمی ہونے کی خبر نہیں ہے۔ ٹرین بہار جارہی تھی۔
پون ایکسپریس (Pawan Express Accident) کے کوچ کے پٹری سے اترنے کا حادثہ لاہوٹ اور دیولالی اسٹیشنوں کے درمیان ہوئی۔ ریلوے نے بتایا کہ حادثہ راحت ٹرین اور میڈیکل وین موقع پر بھیجی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثے میں دو مسافروں کو معمولی چوٹ آئی ہے، جنہیں ابتدائی علاج دے دیا گیا ہے اور انہیں اسپتال میں بھرتی کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
Visuals of derailed coaches of 11061 LTT-Jaynagar Express between Lahavit and Devlali (near Nashik) on Dn line at around 15.10 hrs today Accident relief train and medical van rushed to the spot. Details awaited: Central railway CPRO pic.twitter.com/nXA0hvTw0I
بتایا جا رہا ہے کہ جس جگہ پر یہ حادثہ ہوا، اس جگہ پر ٹریک کے پاس ایک لاش برآمد ہوئی ہے، لیکن ریلوے کے مطابق، یہ لاش ٹرین میں سفر کر رہے کسی مسافر کی نہیں تھی۔ ٹرین کے پٹری سے اترنے کے بعد کئی ٹرینوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ حادثہ کے فوراً بعد سینٹرل ریلوے نے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔