ادا کارہ نصیرالدین شاہ کے حالیہ بیان کے دائیں بازوکی مخالفت کے بعد اجمیرساہتیہ مہوتسو کے آرگنائزروں نے ایک پروگرام کومنسوخ کردیا ہے، جسے ادا کارخطاب کرنے والے تھے۔ ادا کارکوتین دن تک چلنے والے مہوتسو کے پانچویں سیشن میں ایک پروگرام کو خطاب کرنا تھا۔ پروگرام سے قبل دیگردائیں بازو کے کارکنان نے پروگرام کی جگہ پراحتجاج کیا۔ مظاہرہ کرنے والے ایک شخص نے نصیرالدین شاہ کے پوسٹرپرسیاہی بھی پھینک دی۔
مہوتسو کے آرگنائزرراس بہاری گوڑنے کہا "شاہ کو پروگرام کا افتتاح کرنا تھا، لیکن ان کے بیان کے بعد کچھ مقامی لوگوں کی مخالفت کے سبب وہ نہیں آسکے"۔ شاہ ابتدائی سیشن میں اپنی کتاب کا اجرا بھی کرنے والے تھے، لیکن مخالفت کے سبب اسے منسوخ کردیا گیا۔
پروگرام جمعہ کو شروع اوراتوارکوختم ہوگا۔ اس سے قبل دن میں شاہ سینٹ انسیلمس سینئرسیکنڈری اسکول پہنچے، جہاں ان سے نامہ نگاروں نے ان کے بیان کے بعد ہورہی تنقید کے بارے میں سوال پوچھا۔ اس پرشاہ نے کہا "جو میں نے پہلے کہا وہ ایک فکرمند ہندوستانی کے طورپرکہا تھا۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، اس بارمیں نے ایسا کیا کہا کہ مجھے غدارکہا جارہا ہے۔ یہ بے حد عجیب ہے"۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔