ہوم » نیوز » جنوبی ہندوستان

Eid-ul-Adha in India: ملک بھرمیں نہایتی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے عیدالاضحیٰ، دیکھیں تصاویر

عید الاضحیٰ میں مسلمان سنت ابراہیمی علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں اور اس کا گوشت، غربا و مساکین کے علاوہ عزیز و اقارب میں تقسیم کرتے ہیں۔گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئی ریاستوں نے عید کے اجتماعات کے سلسلہ میں خصوصی ہدایات جاری کیں۔

  • Share this:
Eid-ul-Adha in India: ملک بھرمیں نہایتی عقیدت واحترام سے منائی جارہی ہے عیدالاضحیٰ، دیکھیں تصاویر
عید الاضحیٰ کے موقع پر کیرالا کی ایک مسجد کا منظر ۔(تصویر: اے این آئی)۔

ہندوستان، پاکستان اور دیگر ایشیائی ملکوں میں آج عیدالاضحیٰ نہایت عقیدت کو احترام سے منائی جارہی ہے۔ عید الاضحیٰ میں مسلمان سنت ابراہیمی علیہ السلام پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کرتے ہیں اور اس کا گوشت، غربا و مساکین کے علاوہ عزیز و اقارب میں تقسیم کرتے ہیں۔گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کئی ریاستوں نے عید کے اجتماعات کے سلسلہ میں خصوصی ہدایات جاری کیں۔ دہلی کی جامع مسجد میں کم تعداد میں لوگوں نے نماز عید کی اداکی ہے۔ اس موقع پر کورونا وباء کے خاتمہ کے لیے خصوصی دعائیں کی گئی ۔



جموں وکشمیر

جموں وکشمیر میں اس سال بھی عیدالاضحیٰ کی تقریبات میں کووڈ 19 کا سایہ نظر آیاہے۔ بقر عید کے موقع پر حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بیشتر مساجد میں صرف 25 افراد نے نماز عید ادا کی ہے۔ کشمیر میں تیسری کووڈ لہر کے خطرہ کے درمیان کسی بھی اجتماعی نماز یا عبادت کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ وادی کے بیشتر لوگوں نے گھروں میں نماز عید ادا کی ہے۔


اترپردیش

اترپردیش کی حکومت نے بھی عید الاضحیٰ کی تقریبات کے لئے اجتماعات پر پابندی عائد کی تھی۔ حکومت کی ہدایت کے مطابق مساجد میں 50 لوگوں نے ہی نماز عید ادا کی ہے۔ یاد رہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید ہدایت دی تھی کہ عوامی مقامات پر جانوروں کی قربانی نہیں دی جانی چاہئے۔ اس کے لئے مخصوص مقامات پر ہی قربانی کا انتظام کیاگیاہے۔۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی بھی رسم کو انجام دینے کے لئے ممنوعہ جانوروں جیسے گائے اور اونٹوں کو ذبح کرنے پر بھی پاپندی عائد کی ہے۔



بہار

دارالحکومت پٹنہ کے بہت سے مسلم خاندانوں نے اپنے گھروں میں نماز ادا کی ہے۔ جہاں پچھلے سال کورونا کی وجہ سے ، انہیں عید الفطر اور عیدالاضحیٰ جیسے تہواروں کے موقع پر اپنے گھروں میں قید رہنا پڑا اور تہوار کے موقع پر لوگوں کا آنا جانا بھی کم ہوگیا۔ لوگوں کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے اپنے گھروں میں نماز کی ادائیگی کی وجہ پڑوسیوں سے اورمحلہ کے رہنے والوں سےملاقات بھی نہیں ہوپارہی ہے۔


ادھر صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے عیدالاضحی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد اور نیک خواہشات دی ہیں۔ صدر جمہوریہ کووند نے عیدالاضحی سے قبل کی شام منگل کو کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر تمام اہل وطن، خاص طورپر ہمارے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد دیتا ہوں اور ان کی بہتری کی دعا کرتا ہوں۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ عیدالاضحی محبت اور قربانی کے جذبہ کے تئیں احترام کا اظہار کرنے اور ایک جامع معاشرے میں اتحاد اور بھائی چارے کیلئے مل کر کام کرنے کا تہوار ہے۔

صدر جمہوریہ رامناتھ کووند نے مزید کہا کہ عید کا تہوار اپنی خوشیوں کو شیئر کرنے کا غریبوں اور بے سہارا لوگوں کو مکمل مدد کرنے کا بھی موقع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر کووڈ وبا سے بچاو کو اختیار کرتے ہوئے سماج کے ہر طبقہ کی خوشحالی اور بھلائی کے لئے کام کرنے کا عز م کریں۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jul 21, 2021 10:33 AM IST