உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    APJ Abdul Kalam Birthday: ڈاکٹراے پی جے عبدالکلام کوملک کاخراج عقیدت

    Youtube Video

    ڈاکٹر کلام نے اپنی زندگی کے چار عشرے ڈی آر ڈی او اور اسرو میں بطور سائنسدان گزارے۔ 2002 میں عبدالکلام ہندوستان کے 11 ویں صدر منتخب ہوئے۔ انہیں اس وقت حکمران بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس پارٹی دونوں کی حمایت حاصل تھی۔ ڈاکٹر کلام کو بھارت رتن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

    • Share this:
      آج سابق صدر جمہوریہ ہند اے پی جے عبدالکلام کی سالگرہ ہے ، جنہوں نے ہندوستان کے میزائل اور ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنایا۔ اوول پا کر زین العابدین عبدالکلام (Avul Pakir Zainulabdeen Abdul Kalam) نے ملک کے 11 ویں صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ وہ 15 اکتوبر 1931 کو رامیشورم میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے تمل ناڈو سے ہی فزکس اور ایرو اسپیس انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی۔

      ڈاکٹر کلام نے اپنی زندگی کے چار عشرے ڈی آر ڈی او اور اسرو میں بطور سائنسدان گزارے۔ 2002 میں عبدالکلام ہندوستان کے 11 ویں صدر منتخب ہوئے۔ انہیں اس وقت حکمران بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس پارٹی دونوں کی حمایت حاصل تھی۔ ڈاکٹر کلام کو بھارت رتن ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

      صدر رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو ، وزیر اعظم نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں ملک نے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا اوران کی سادی اور ملک کے لیے وقف زندگی کو یاد کیا۔صدر جمہوریہ کووند نے جموں و کشمیر میں شمالی کمان کے اودھمپور کمپلیکس میں ڈاکٹر کلام کی تصویر پر خراج عقیدت پیش کیا۔ صدراس وقت جموں و کشمیر اور لداخ کے دورے پر ہیں۔

      15 اکتوبر 1931 کو رامیشورم میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر کلام کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ،’میزائل مین کے بطور مشہور ملک کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جی کو ان کی سالگرہ پر تہہ دل سے سلام۔ انہوں نے اپنی زندگی ہندوستان کو مضبوط ، خوشحال اور قابل بنانے میں وقف کر دی۔ وہ ہمیشہ ہم وطنوں کے لیے باعث تحریک رہیں گے‘۔

      نائب صدر جمہوریہ وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ڈاکٹر کلام ایک عظیم سائنسدان تھے اور علم و آگہی کے مظہر تھے۔ لوک سبھا اسپیکر برلا نے کہا کہ سابق صدر نے ہندوستان کے سیکورٹی سسٹم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

      مرکزی وزراء نتن گڈکری ، پیوش گوئل ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا اور دیگر معزز شخصیات نے بھی سابق صدر عبدالکلام کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

      دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ ڈاکٹر کلام کی سادہ زندگی اور اعلیٰ افکار ہم وطنوں کو ہمیشہ متاثر کرتے رہیں گے۔اس موقع پر بی جے پی کی اترپردیش یونٹ نے ڈاکٹر کلام کے ایک بیان کا حوالہ دیا جس میں سابق صدر نے کہا تھا ،’خوابوں کو سچ ہونے سے پہلے آپ کو خواب دیکھنا ہوگا۔ خواب وہ نہیں ہوتے جو آپ نیند میں دیکھتے ہیں۔ خواب وہ ہوتے ہیں جو آپ کو سونے نہیں دیتے‘۔
      Published by:Mirzaghani Baig
      First published: