ہوم » نیوز » وطن نامہ

اجودھیا معاملے کے دونوں فریق صدر جمہوریہ کے دروازے پر دستک دیں گے

میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہندو اور مسلم فریق ایک ساتھ مل کر مندر مسجد تنازعہ کے جلد حل کے لئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند سے مل کر ایک میمورنڈم بھی سونپیں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 11, 2018 09:23 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اجودھیا معاملے کے دونوں فریق صدر جمہوریہ کے دروازے پر دستک دیں گے
میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہندو اور مسلم فریق ایک ساتھ مل کر مندر مسجد تنازعہ کے جلد حل کے لئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند سے مل کر ایک میمورنڈم بھی سونپیں گے۔

سپریم کورٹ میں زیر سماعت اجودھیا قضیہ کے جلد از جلد حل کے لئے متنازعہ زمین سے جڑے ہندو و مسلم فریق صدر جمہوریہ بھون کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔بابری مسجد کے مدعی اقبال انصاری کی رہائش پر اتوار کو اس سلسلے میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہندو اور مسلم فریق ایک ساتھ مل کر مندر مسجد تنازعہ کے جلد حل کے لئے صدر جمہوریہ رام ناتھ کوند سے مل کر ایک میمورنڈم بھی سونپیں گے۔

انصاری نے بتایا کہ میٹنگ میں ہندو فریق مہنت دھرم داس، بابری مسجد کے فریق اقبال انصاری، لکھنؤ کے صوفی سنت سیوا سمیتی کے صدر صوفی وحید چشتی، حاجی ممحمد فاہب صدیقی، سماجی کارکن محمد آفاق، لکھنؤ کے عارف صدیقی سمیت کئی ہندو اور مسلم سماج کے لوگوں نے اس میں شرکت کی۔

اقبال انصاری نے بتایا کہ میٹنگ میں سب کی رضا مندی سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پورے ملک میں ہم آہنگی کا ماحول قائم رہے اس کے لئے سپریم کورٹ میں معاملے کی جلد ہی سماعت ہو۔ دونوں فریقین کی نمائندوں پر مبنی ایک وفد صدر جمہوریہ سے جلد ہی ملاقات کرے گا۔

First published: Nov 11, 2018 08:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading