Nupur Sharma Controversial Remark:متنازعہ تبصرہ کا معاملہ، نیشنل کانفرنس کی مانگ-BJPلیڈر نوپور شرما کے خلاف درج ہوFIR
نوپور شرما کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ۔
Nupur Sharma Controversial Remark: سلمان علی ساگر نے کہا کہ نوپور شرما کے خلاف کارروائی سے ملک کے ان تمام مذموم عناصر کو ایک سخت پیغام جانا چاہیے جو اپنی ’’سیاست‘‘ کے لیے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان خلیج پیدا کر رہے ہیں۔
Nupur Sharma Controversial Remark:نیشنل کانفرنس (National Conference)نے ہفتہ کو بی جے پی کی ترجمان(BJP spokesperson ) نوپور شرما(Nupur Sharma) کے خلاف ایک ٹیلی ویژن شو کے دوران پیغمبر اسلام(Prophet Muhammad) کے بارے میں مبینہ تبصرہ کرنے پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یوتھ نیشنل کانفرنس (کشمیر) کے صوبائی صدر سلمان علی ساگر نے ایک بیان میں کہا، "ایک قومی ٹی وی چینل پر بحث کے دوران بی جے پی کے ترجمان نے پیغمبر اسلام کے خلاف الزام لگایا ہے۔ انہوں نے نوپور شرما کے نظریہ کو مکمل طور پر بے بنیاد اور ناپسندیدہ قرار دیا۔
بنا شرط معافی مانگنی چاہیے نیشنل کانفرنس لیڈر نے بی جے پی لیڈر کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ زعفرانی بریگیڈ کی ہوشیاری آئین کے آرٹیکل 19 کی آڑ میں نہیں چھپ سکتی جو شہریوں کو اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے۔
سلمان علی ساگر نے کہا کہ نوپور شرما کے خلاف کارروائی سے ملک کے ان تمام مذموم عناصر کو ایک سخت پیغام جانا چاہیے جو اپنی ’’سیاست‘‘ کے لیے ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان خلیج پیدا کر رہے ہیں۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔