ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

National Education Day 2020: جب ابوالکلام آزاد نے کہا- ’خواب دیکھنے پڑیں گے’

National Education Day 2020: مولانا ابوالکلام آزاد آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ دل سے دی گئی تعلیم معاشرے میں انقلاب برپا کرسکتا ہے۔

  • Share this:
National Education Day 2020: جب ابوالکلام آزاد نے کہا- ’خواب دیکھنے پڑیں گے’
National Education Day 2020: جب ابوالکلام آزاد نے کہا- ’خواب دیکھنے پڑیں گے’

قومی یوم تعلیم (National Education Day) گیارہ نومبر کو ہر سال منایا جاتا ہے۔ یہ دن ہندوستان میں مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم ولادت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ قومی یوم تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد (Maulana Abul Kalam Azad) کے ذریعہ آزاد ہندوستان میں تعلیمی سسٹم میں دیئے گئے تعاون کی ایک بڑی کارکردگی کے لئے ایک خراج عقیدت ہے۔ مولانا ابوالکلام آزاد یا مولانا سید ابوالکلام غلام مجاہدین احمد بن خیرالدین الحسینی آزاد کی یوم پیدائش 11 نومبر۔ 1888 کو ہوئی تھی۔ وہ آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم تھے۔ انہوں نے 1947 سے 1958 تک پنڈت جواہر لال نہرو کی کابینہ میں وزیر کا عہدہ سنبھالا۔ اس کے علاوہ جنگ آزادی میں بھی ان کا اہم کردار رہا ہے۔


یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) کا قیام اور ملک میں پہلے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کے قیام مولانا ابوالکلام آزاد کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ یوجی سی ملک کے سبھی اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لئے ایک ریگولیٹری باڈی ہے۔ ابوالکلام آزاد عربی، ہندی، انگریزی، اردو، فارسی اور بنگالی سمیت کئی زبانوں کے ماہر تھے۔ معمول کے مطابق حالات میں اس دن مختلف دلچسپ پروگراموں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔  اسکولوں میں معلوماتی سیمینار منعقد ہوتے ہیں اور مضامین  وغیرہ تحریر کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس دن طلبا اور اساتذہ تعلیم کے سبھی پہلووں پر کالم کی اہمیت اور قوم کے عزم پر ایک ساتھ چرچا کرتے ہیں۔ قومی یوم تعلیم کے موقع پر ابوالکلام آزاد کی پانچ باتوں کو یہاں بتایا گیا ہے۔


ابوالکلام کی ترغیب دینے والی پانچ باتیں۔


1- بلندی پر پہنچنے کے لئے طاقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ پھر چاہے وہ ماونٹ ایوریسٹ پرچڑھنا ہو یا آپ کے کیریئر کی بلندی پر

2- اپنے مشن میں کامیاب ہونے کے لئے آپ کو اپنے ہدف کے تئیں پُراعتماد ہونا چاہئے۔

3- خواب پورے ہونے سے پہلے آپ کو خواب دیکھنے پڑیں گے۔ 

4- دل سے دی گئی تعلیم معاشرے میں انقلاب لاسکتا ہے۔

5- تیزی سے چلنے کے مقابلے شاندار حصولیابی کی طرف زہادہ وقف رہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 11, 2020 06:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading