உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    National Flag:مشین اور پالیسٹر سے بنے قومی پرچم کوGST سے چھوٹ: وزارت فائنانس

    قومی پرچم کی تیاری کو لے کر وزارت فائنانس نے کیا بڑا اعلان۔

    قومی پرچم کی تیاری کو لے کر وزارت فائنانس نے کیا بڑا اعلان۔

    Indian National Flag:وزارت خزانہ کی یہ وضاحت 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت 'ہر گھر ترنگا' پہل کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔ اس پہل کے تحت، ہر ہندوستانی کو آزادی کے 75 سال کی یاد میں اپنے گھر پر قومی پرچم لہرانے کی ترغیب دی جائے گی۔

    • Share this:
      Indian National Flag:وزارت خزانہ نے جمعہ کو کہا کہ مشین یا پالیسٹر سے بنے ہندوستانی قومی پرچم کی فروخت کو گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (GST) سے استثنیٰ حاصل ہے۔ کپاس، ریشم، اون یا کھادی کے ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑوں سے بنے قومی پرچم کو پہلے ہی جی ایس ٹی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ محکمہ محصولات نے ایک دفتری میمورنڈم میں واضح کیا کہ گزشتہ سال دسمبر میں 'فلیگ کوڈ آف انڈیا، 2002' میں ترمیم کے بعد پالئیسٹر یا مشین سے بنے ترنگے کو بھی سیس سے مستثنیٰ کردیا جائے گا۔

      وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کے دفتر نے ٹویٹ کیا، "یہ واضح کیا جاتا ہے کہ فلیگ کوڈ 2002 کی تعمیل کرنے والے ہندوستانی قومی پرچم کی فروخت اور اس کے بعد کی جانے والی ترامیم کو جی ایس ٹی سے استثنیٰ ہے۔


      یہ بھی پڑھیں:

      Amarnath Yatra:جانیے کب کب قدرت کے قہرکاشکارہوئے عقیدت مند،53سال پہلے ہوا تھا دردناک حادثہ

      یہ بھی پڑھیں:

      عیدالاضحیٰ سے متعلق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مسلمانوں سے بڑی اپیل

      وزارت خزانہ کی یہ وضاحت 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت 'ہر گھر ترنگا' پہل کے پس منظر میں سامنے آئی ہے۔ اس پہل کے تحت، ہر ہندوستانی کو آزادی کے 75 سال کی یاد میں اپنے گھر پر قومی پرچم لہرانے کی ترغیب دی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد لوگوں کے دلوں میں جذبہ حب الوطنی کو بیدار کرنا اور اپنے قومی پرچم کے بارے میں آگاہی کو فروغ دینا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: