உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    36ویں نیشنل گیمز کا آغاز، وزیر اعظم مودی نے کہا : جڑے گا انڈیا، جیتے گا انڈیا

    36ویں نیشنل گیمز کا آغاز، وزیر اعظم مودی نے کہا : جڑے گا انڈیا، جیتے گا انڈیا

    36ویں نیشنل گیمز کا آغاز، وزیر اعظم مودی نے کہا : جڑے گا انڈیا، جیتے گا انڈیا

    National Games 2022: وزیر اعظم مودی نے کہا کہ قومی کھیلوں کا پلیٹ فارم نوجوانوں کیلئے نیا لانچنگ پیڈ کا کام کرے گا ۔ کھلاڑیوں کی جیت ملک کی پہچان اور ملک کی شبیہ کو کئی گنا بہتر بنا دیتی ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Gujarat | Ahmadabad | Surat
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو 36 ویں نیشنل گیمز کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں عزت پانے کا کھیلوں میں کامیابی سے براہ راست تعلق ہوتا ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں رنگارنگ پروگرام کے درمیان 36ویں نیشنل گیم کے آغاز کے موقع پر ترقی یافتہ ممالک کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ عالمی کھیلوں میں ایسے ممالک کے کھلاڑی زیادہ میڈل جیتتے ہیں ۔

      وزیر اعظم مودی نے اس پروگرام میں پہلے سورنم گجرات یونیورسٹی کا ورچوئل لانچ کیا ۔ وزیر اعظم نے اس پروگرام میں جڑے گا انڈیا، جیتے گا انڈیا کا نعرہ دیا ۔ اس مقع پر دو مرتبہ کی اولمپک میڈل یافتہ پی وی سندھو اور گولڈن بوائے نیرج چوپڑا بھی موجود تھے ۔


      وزیر اعظم مودی نے کہا کہ قومی کھیلوں کا پلیٹ فارم نوجوانوں کیلئے نیا لانچنگ پیڈ کا کام کرے گا ۔ کھلاڑیوں کی جیت ملک کی پہچان اور ملک کی شبیہ کو کئی گنا بہتر بنا دیتی ہے ۔ آٹھ سال پہلے تک ہندوستان کے کھلاڑی سو سے بھی کم بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیتے تھے، لیکن اب 300 سے بھی زیادہ مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: کیا اودھم پور دھماکوں میں استعمال کیا گیا 'اسٹکی بم'؟افغان کنیکشن بنا ایجنسیوں کیلئے دردسر


      انہوں نے کہا کہ کوورنا کے مشکل دور میں بھی ملک نے اپنے کھلاڑیوں کا حوصلہ کم نہیں ہونے دیا اور ہم نے کھیل جذبہ کے ساتھ کھیل کیلئے کام کیا ۔ کھیل ہماری وراثت اور ترقی کے سفر کا ذریعہ رہا ہے اور اب ملک کی کوشش اور جوش صرف ایک کھیل تک محدود نہیں ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اشوک گہلوت نے ایک مرتبہ پھر کھیلا ڈبل گیم، کرسی بچانے کیلئے چلا یہ نیا داو؟


      وزیر اعظم مودی نے نریندر مودی اسٹیڈیم میں منعقدہ شاندار پروگرام میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی جم کر سراہنا کی ۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمارے نوجوان نئے ریکارڈ بنا رہے ہیں اور اپنا ہی ریکارڈ توڑ رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ٹوکیو اولمپک میں پہلی مرتبہ ہندوستانی نوجوانوں نے ریکارڈ میڈل جیتے ۔ افتتاحی پروگرام سے پہلے فنکاروں نے اپنی پرفارمنس دی ۔

      قابل ذکر ہے کہ گجرات کے مختلف شہروں میں 12 اکتوبر تک قومی کھیلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اس میں 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے سات ہزار سے زیادہ کھلاڑی اور پندرہ ہزار سے زیادہ امیدوار حصہ لے رہے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: