Sonia-Rahul Summoned: ای ڈی کی بڑی کارروائی، سونیا اور راہل گاندھی کو بھیجا سمن، جانئے پورا معاملہ
Sonia-Rahul Summoned: ای ڈی کی بڑی کارروائی، سونیا اور راہل گاندھی کو بھیجا سمن، جانئے پورا معاملہ
ED summon Sonia-Rahul Gandhi: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے سیئنر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کو سمن بھیجا ہے ۔ یہ سمن نیشنل ہیرالڈ سے وابستہ منی لانڈرنگ معاملہ میں بھیجا گیا ہے ۔
نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور پارٹی کے سیئنر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کو سمن بھیجا ہے ۔ یہ سمن نیشنل ہیرالڈ سے وابستہ منی لانڈرنگ معاملہ میں بھیجا گیا ہے ۔ 2015 میں ایجنسی نے اس کی جانچ بند کردی تھی ، لیکن اب پھر سے اس معاملہ میں کانگریس کے دونوں سب سے بڑے لیڈروں کو سمن بھیجا گیا ہے ۔
پی ٹی بھاشا نے افسران کے حوالے سے یہ جانکاری دی ہے ۔ وہیں ای ڈی کی اس کارروائی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس لیڈر رندیپ سرجیوالا نے کہا کہ ہماری صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو نوٹس دیا گیا ہے ۔ 1942 میں جب نیشنل ہیرالڈ اخبار شروع ہوا تھا ، اس وقت انگریزوں نے اس کو دبانے کی کوشش، آج بھی یہی کیا جارہا ہے اور اس کیلئے ای ڈی کا استعمال کیا جارہا ہے ۔
کانگریس ترجمان سرجیوالا نے سرکار پر بدلے کی کارروائی کا الزام لگایا ۔ انہوں نے کہا کہ نہ ہم ڈریں گے اور نہ جھکیں گے ، ڈٹ کر لڑیں گے ۔ یہ ایک سیاسی لڑائی ہے ۔ سمن کچھ دن پہلے بھیجا گیا تھا ۔ ضروری ہوا تو سونیا گاندھی یقینی طور پر جائیں گی اور راہل گاندھی کے لئے ہم کچھ وقت مانگیں گے ۔ ای دی نے انہیں آٹھ جون سے پہلے پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔ سرجیوالا نے دعوی کیا کہ نہ تو منی لانڈرنگ اور نہ ہی منی ایکسچینج کا کوئی ثبوت ہے ۔
وہیں کانگریس لیڈر ابھیشیک منو سنگھوی نے الزام لگایا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے عام عوام کا دھیان ہٹانے کیلئے مرکز کے اشاروں پر یہ سب کیا جارہا ہے ۔ کانگریس یا اس کے لیڈر اس سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔