உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rahul Gandhi Questioning:چوتھے دن راہل گاندھی سے تقریباً12 گھنٹے ہوئی پوچھ تاچھ،ED نے آج پھر کیا طلب

    National Herald Case: راہل گاندھی سے ای ڈی کے سامنے پھر ہوں گے پیش۔

    National Herald Case: راہل گاندھی سے ای ڈی کے سامنے پھر ہوں گے پیش۔

    سمجھا جاتا ہے کہ 'ینگ انڈین' کے قیام، 'نیشنل ہیرالڈ' کے آپریشن اور کانگریس کی طرف سے ایسوسی ایٹیڈ جرنلز لمیٹڈ (اے جے ایل) کو دیے گئے قرضوں اور میڈیا باڈی میں رقم کی منتقلی سے متعلق راہل گاندھی سے سوالات پوچھے گئے تھے۔

    • Share this:
      Rahul Gandhi Questioning: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے پیر کو کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سے نیشنل ہیرالڈ نیوز پیپر سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی۔ اس سے تقریباً 12 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی کو ای ڈی نے منگل کو بھی بلایا ہے۔ گزشتہ ہفتے مسلسل تین دن تک ان سے پوچھ تاچھ کی گئی۔

      راہل گاندھی کل صبح تقریباً 11.05 بجے سینٹرل دہلی کے اے پی جے عبدالکلام روڈ پر واقع ای ڈی ہیڈکوارٹر پہنچے۔ مرکزی تحقیقاتی ایجنسی کے دفتر کے ارد گرد بڑی تعداد میں پولیس اور نیم فوجی دستوں کو تعینات کیا گیا اور ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 (سی آر پی سی) کے تحت پابندیاں نافذ لاگو ہیں۔

      راہل گاندھی تقریباً 3.30 بجے دوپہر کے کھانے کے لیے ای ڈی آفس سے باہر آئے اور تقریباً ایک گھنٹے کے بعد دوبارہ ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ اس کے بعد دوبارہ پوچھ تاچھ شروع ہوئی۔ راہل رات تقریباً 12:45 بجے ای ڈی کے دفتر سے باہر نکلے۔

      گزشتہ ہفتے بھی ہوئی طویل پوچھ تاچھ
      پچھلے ہفتے پیر، منگل اور بدھ کو لگاتار تین دن ای ڈی کے عہدیداروں نے راہل گاندھی نے 30 گھنٹے سے زیادہ وقت تک پوچھ تاچھ کی تھی، جس دوران پی ایم ایل اے کے تحت ان کے بیان درج کیے گئے تھے۔

      انہیں گزشتہ جمعہ کو پھر سے جانچ ایجنسی کے روبرو پیش ہونا تھا، لیکن کانگریس کے سابق صدر نے اپنی والدہ سونیا گاندھی کے بیمار ہونے کی وجہ سے ای ڈی کے جانچ عہدیداروں کو خط لکھ کر انہیں جمعہ 17 جون کے لئے مقررہ پوچھ تاچھ سے چھوٹ دینے کی درخواست کی تھی۔ ای ڈی نے ان کی درخواست کو قبول کرلیا تھا اور 20 ج ون کو پیش ہونے کے لئے کہا تھا۔

      سونیا گاندھی کو بھی کیا ہے طلب
      کانگریس صدر سونیا گاندھی کو کووڈ-19 سے متعلق صحت کے مسائل کی وجہ سے دہلی کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ ای ڈی نے اسی معاملے میں سونیا گاندھی کو 23 جون کو طلب کیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Agnipath Scheme:اگنی پتھ اسکیم کی مخالفت جاری،آج تینوں فوجی سربراہ سے ملیں گے پی ایم مودی

      یہ بھی پڑھیں:
      Gyanvapi Row:گیانواپی مسجدتنازعہ میں سماعت کرنے والے جج کاہواتبادلہ،سروے کرنے کادیاتھاحکم

      سمجھا جاتا ہے کہ 'ینگ انڈین' کے قیام، 'نیشنل ہیرالڈ' کے آپریشن اور کانگریس کی طرف سے ایسوسی ایٹیڈ جرنلز لمیٹڈ (اے جے ایل) کو دیے گئے قرضوں اور میڈیا باڈی میں رقم کی منتقلی سے متعلق راہل گاندھی سے سوالات پوچھے گئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: