نئی دہلی : دو دنوں کی مسلسل پوچھ گچھ کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کل کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو پوچھ گچھ کے لیے پھر بلایا ہے۔ آج ای ڈی نے ان سے 5 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی ۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے پیر کو بھی ای ڈی نے تقریباً 10 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی تھی ۔ راہل گاندھی نیشنل ہیرالڈ کیس میں ملزم ہیں۔ ای ڈی کے مطابق نیشنل ہیرالڈ کیس میں مبینہ منی لانڈرنگ میں راہل گاندھی کا رول ہے۔ آج صبح راہل گاندھی اپنی بہن اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی کے ساتھ ای ڈی کے دفتر پہنچے تھے ۔
اس سے پہلے کل یعنی پیر کو راہل گاندھی منی لانڈرنگ کے اس معاملہ میں پہلی مرتبہ ای ڈی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ ان سے کل رات تقریبا گیارہ بجے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی ۔ راہل گاندھی کی ای ڈی کے سامنے پیشی کے پیش نظر راجدھانی میں سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے ، کیونکہ راہل گاندھی کی حمایت میں کانگریس لیڈر اور کارکنان احتجاج کر رہے ہیں ۔
Enforcement Directorate asks Congress leader Rahul Gandhi to rejoin the National Herald investigation tomorrow for the third consecutive day: Sources
ذرائع نے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راہل گاندھی سے ینگ انڈین پرائیویٹ لمیٹیڈ میں گاندھی فیملی کے مالکانہ اور ایسوسی ایٹیڈ جرنلس لمیٹیڈ میں شیئر ہولڈنگ پیٹرن سے متعلق سوال وجواب کئے۔ جانچ ایجنسی سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی سے تفصیل سے اس بارے میں بھی پوچھا گیا کہ کن حالات میں سال 2010 میں ینگ انڈیا لمیٹیڈ نے ایسوسی ایٹیڈ جرنلس لمیٹیڈ کو ایکوائر کیا۔
واضح رہے کہ نیشنل ہیرالڈ پیپر کو ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے شروع کیا تھا اور اس کی اشاعت ایسوسی ایٹیڈ جرنل لمیٹیڈ نے کی تھی۔ سال 2010 میں اے جی ایل کو مالی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور ینگ انڈین لمیٹیڈ نے اس کو ایکوائر کرلیا، جس کے مالک سمن دوبے اور سیم پترودا تھے، جو کہ گاندھی فیملی کے بے حد قریبی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پیر کے روز راہل گاندھی کی پیشی کے دوران کانگریس لیڈران اور کارکنان نے دہلی سمیت ملک کے کئی شہروں میں ’ستیہ گرہ‘ کیا اور مارچ نکالا۔ راہل گاندھی جب پیر کی صبح ای ڈی آفس جا رہے تھے، تب ان کے ساتھ پرینکا گاندھی، راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل سمیت کانگریس کے تمام بڑے لیڈران اور کارکنان موجود تھے۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔