National Herald Case: راہل گاندھی سے کل ای ڈی کے سامنے پھر پیش ہونے کیلئے کہا گیا
National Herald Case: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق منی لانڈرنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی اور انہیں منگل کو دوبارہ پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے ۔
National Herald Case: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق منی لانڈرنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی اور انہیں منگل کو دوبارہ پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے ۔
نئی دہلی : انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پیر کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق منی لانڈرنگ کے ایک کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی اور انہیں منگل کو دوبارہ پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے ۔ پیر کو راہل گاندھی سے نو گھنٹوں سے زیادہ دیر تک پوچھ گچھ کی گئی ۔ گاندھی تقریباً 11.10 بجے سینٹرل دہلی میں وفاقی ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں داخل ہوئے۔ اس کے بعد کچھ مختصر قانونی کارروائی مکمل ہوئی اور ان کی موجودگی ریکارڈ کی گئی۔ داخل ہونے کے تقریباً 20 منٹ بعد ان سے پوچھ گچھ شروع کی گئی۔
عہدیداروں نے بتایا کہ انہیں ای ڈی نے تقریباً 2.10 بجے دوپہر کے کھانے کے لئے جانے کی اجازت دی تھی اور وہ سہ پہر تقریباً 3.30 بجے واپس آئے تھے۔ یہ جانچ نیشنل ہیرالڈ اخبار کے مالکانہ حق والی ینگ انڈین کمپنی میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔ 'نیشنل ہیرالڈ' کو 'ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ' کے ذریعہ شائع کیا جاتا ہے اور اس پر 'ینگ انڈین پرائیویٹ لمیٹڈ' کا مالکانہ حق ہے ۔
دریں اثنا کانگریس نے پیر کو دعویٰ کیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے راہل گاندھی کی پیشی پر پارٹی کی جانب سے نکالے گئے احتجاجی مارچ کے دوران پولیس کی دھکامکی میں سابق وزیر داخلہ پی چدمبرم سمیت اس کے کئی لیڈران زخمی ہوگئے ہیں ۔ تاہم پولیس نے ابھی تک اپوزیشن پارٹی کے اس دعوے پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے ایک ویڈیو جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پورے دن کانگریس لیڈروں پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال پر جان لیوا حملہ کیا گیا۔ ایم پی شکتی سنگھ گوہل پر حملہ کیا گیا۔ کانگریس کارکنوں کو مارا پیٹا گیا۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔