کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں منگل کو دوسرے دن 10 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع کے مطابق نیشنل ہیرالڈ اخبار سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کو کل دوبارہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے سامنے پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ 3.30 بجے تک تقریباً چار گھنٹے تک ای ڈی آفس میں ان سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اس کے بعد وہ ای ڈی کے دفتر سے چلے گئے۔ تقریباً ایک گھنٹے کے بعد وہ مزید پوچھ گچھ کے لیے دوبارہ ای ڈی کے دفتر پہنچے۔ پوچھ گچھ کا یہ چوتھا مرحلہ تقریباً چھ گھنٹے تک جاری رہا۔ اس سے قبل پیر کو بھی ان سے 10 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج مسلسل تیسرے دن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوں گے۔ نیشنل ہیرالڈ سے متعلق مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں منگل کو مسلسل دوسرے دن ان سے 11 گھنٹے سے زیادہ پوچھ گچھ کی گئی۔ راہل گاندھی منگل کی رات تقریباً 11.30 بجے اے پی جے عبدالکلام روڈ پر واقع ای ڈی کے ہیڈکوارٹر سے باہر آئے۔ وہ منگل کی صبح 11.05 بجے ای ڈی کے ہیڈکوارٹر پہنچے۔ ان کی بہن اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی بھی ان کے ساتھ تھیں۔
عہدیداروں نے بتایا کہ قانونی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد صبح 11.30 بجے راہل گاندھی سے پوچھ گچھ شروع کی گئی۔ تقریباً چار گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد راہل گاندھی تقریباً 3.30 بجے باہر آئے اور ایک گھنٹے کے بعد دوبارہ ای ڈی کے دفتر پہنچے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔