نیشنل ہیرالڈ کیس: ED نے سونیا گاندھی کو پوچھ گچھ کیلئے کل پھر پیش ہونے کیلئے کہا
نیشنل ہیرالڈ کیس: ED نے سونیا گاندھی کو پوچھ گچھ کیلئے کل پھر پیش ہونے کیلئے کہا ۔ فائل فوٹو ۔
Sonia Gandhi News: کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو اخبار 'نیشنل ہیرالڈ' سے وابستہ مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں بدھ کو تیسری مرتبہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔
نئی دہلی : کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو اخبار 'نیشنل ہیرالڈ' سے وابستہ مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں بدھ کو تیسری مرتبہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہونے کیلئے کہا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے ۔ اس سے پہلے کانگریس صدر نے منگل کو دوسری مرتبہ ای ڈی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ یہ پوچھ گچھ تقریباً 6 گھنٹوں تک جاری رہی ۔
تقریباً ڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والی پوچھ گچھ کے بعد سونیا گاندھی لنچ کے لئے ای ڈی کے دفتر سے باہر آئیں اور پھر دوبارہ دفتر پہنچیں ۔ سونیا گاندھی زیڈ پلس سیکورٹی کے گھیرے میں اپنے بیٹے راہل گاندھی اور بیٹی پرینکا گاندھی واڈرا کے ساتھ سینٹرل دہلی کے اے پی جے عبدالکلام روڈ پر ودیوت لین میں واقع وفاقی ایجنسی کے دفتر میں صبح تقریباً 11 بجے پہنچی تھیں ۔
جہاں پرینکا ای ڈی کے دفتر میں رکی رہیں تو وہیں راہل گاندھی فوراً نکل گئے۔ راہل نے راشٹرپتی بھون کے قریب وجے چوک پر احتجاج کی قیادت کی، جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ افسران نے بتایا کہ سونیا گاندھی تقریباً 2 بجے ای ڈی کے دفتر سے باہر نکلی تھیں اور تقریباً ساڑھے تین بجے دوبارہ واپس پہنچیں۔
افسران نے بتایا کہ پرینکا گاندھی ای ڈی کے دفتر کے دوسرے کمرے میں رکی رہیں تاکہ وہ اپنی ماں سے مل سکیں اور ضرورت پڑنے پر انہیں ادویات یا طبی امداد فراہم کرسکیں۔ ایسا سمجھا جاتا ہے کہ سونیا گاندھی سے پوچھ گچھ صبح تقریباً 11.15 بجے سمن کی تصدیق سمیت ابتدائی رسمی کارروائیوں کو مکمل کرنے کے بعد شروع کی گئی ۔
خیال رہے کہ سونیا گاندھی (75) سے پہلی مرتبہ 21 جولائی کو اس معاملہ میں دو گھنٹے سے زیادہ وقت تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ رائے بریلی سے لوک سبھا رکن سونیا گاندھی نے اس وقت ایجنسی کے 28 سوالات کے جوابات دئے تھے ۔ ایجنسی نے اس وقت اخبار 'نیشنل ہیرالڈ' اور معاملہ میں جانچ کے دائرے میں آنے والی کمپنی 'ینگ انڈین پرائیویٹ لمیٹڈ' کے ساتھ ان کے تعلق کے بارے میں پوچھ گچھ کی تھی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔