دفعہ 370 ہٹنے کےبعد کشمیرپہنچےڈوبھال، سڑک پرلوگوں کے ساتھ کھانا کھایا- کہا- سب کچھ اچھا ہوگا

قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوبھال دفعہ 370 ہٹنے کے بعد ان دنوں جموں وکشمیرمیں ہیں۔ اتنا ہی نہیں مقامی لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔

Aug 07, 2019 09:43 PM IST | Updated on: Aug 07, 2019 09:54 PM IST
دفعہ 370 ہٹنے کےبعد کشمیرپہنچےڈوبھال، سڑک پرلوگوں کے ساتھ کھانا کھایا- کہا- سب کچھ اچھا ہوگا

دفعہ 370 ہٹنےکے بعد کشمیر پہنچے اجیت ڈوبھال۔

قومی سلامتی کے مشیراجیت ڈوبھال دفعہ 370 ہٹنےکے بعد ان دنوں جموں وکشمیرمیں ہیں۔ اتنا ہی نہیں وہاں انہوں نے مقامی لوگوں سےبات چیت کرتے ہوئے ان کے ساتھ کھانا بھی کھایا۔ جموں وکشمیرکوخصوصی ریاست کا درجہ دینے والے دفعہ 370 اوردفعہ 35 اے منسوخ کئے جانےکے بعد ڈوبھال یہاں پہنچے ہیں۔

ڈوبھال کےاس دورے کی تصویریں نیوزایجنسی اے این آئی نے جاری کی ہیں۔ ڈوبھال یہاں شوپیاں پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔ ڈوبھال پیرکوہی جموں وکشمیرپہنچ گئے تھے۔ اس دورے میں انہوں نےریاست کے گورنرستیہ پال ملک اورپولیس محکمہ کےافسران سے بات چیت کی۔

ڈوبھال نے کہا - سب لوگ آرام سے رہیں

اجیت ڈوبھال کےاس دورے کا ایک ویڈیوبھی اے این آئی نےجاری کیا ہے، جس میں وہ مقامی لوگوں سے چرچا کرتے نظرآرہے ہیں۔ ڈوبھال نےلوگوں سے دفعہ 370 اوردفعہ 35 اے پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈوبھال نے پوچھا کیا لگ رہا ہےآپ لوگوں کو۔ اس پرجواب ملتا ہے' اچھا لگ رہا ہے'۔  ڈوبھال نےکہا کہ سب لوگ آرام سے رہیں۔ خدا جو بھی کرتا ہے بھلائی کےلئےکرتا ہے۔ نیک انسانوں کی دعاوں میں اثرہوتا ہے۔ آپ لوگ بالکل ممتحن رہئے۔ سب کچھ اچھا ہوگا۔

Untitled-25

اجیت ڈوبھال نےکہا کہ 'ہم لوگوں کا مقصد ہےکہ کس طرح سے یہاں خوشحالی ہو۔ آپ، آپ کے بچےان کے یہاں خوشحالی سے رہ سکیں، آگے بڑھ سکیں۔ دنیا میں اپنا نام کما سکیں اور ایک اچھا انسان بن سکیں'۔ قومی سلامتی کے مشیرنے لوگوں سےکہا 'آپ کےاوران کے بچے یہیں رہیں گے۔ وہ دنیا میں اپنا نام کریں گے'۔ انہوں نےعلاقے میں موجود پولیس اہلکاروں سے بھی ملاقات کی اورگزشتہ کئی برسوں سے ریاست میں حالات کوکنٹرول میں بنائے رکھنے میں ان کےکردارکی سراہنا کی۔

Jammu and kashmir.....

ڈوبھال نے پولیس اہلکاروں سےکہا 'جموں وکشمیرپولیس بہترین پولیس فورس میں سےایک ہے۔ ہمارے لئےاس کا خصوصی مقام ہے'۔ بعد میں مقامی لوگوں اورپولیس اہلکاروں سے بات کرتے ہوئے ڈوبھال کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگیا۔ ان کے ساتھ ریاست کےڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلباغ سنگھ بھی تھے۔

Loading...