ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

قومی اردو کونسل کے کمپیوٹر کورس کو وزارت برائے اسکل ڈیولپمنٹ سے ملی منظوری

  • Share this:
قومی اردو کونسل کے کمپیوٹر کورس کو وزارت برائے اسکل ڈیولپمنٹ سے ملی منظوری
قومی اردو کونسل کے کمپیوٹر کورس کو وزارت برائے اسکل ڈیولپمنٹ سے ملی منظوری 

نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی جانب  سے چلائے جارہے کمپیوٹر کورس کو مرکزی وزارت برائے اسکول ڈویلپمنٹ سینٹ کی جانب سے منظوری دے دی گئی ہے یہ کورس پہلے ہینیلیٹ نیک سے منظور شدہ ہے امید کی جا رہی ہے۔ وزارت سے منظوری ملنے کے بعد اردو والوں پر سرکاری نوکریوں کے مزید دروازے کھلیں گے اور مرکزی حکومت کے تحت آنے والی آسامیوں  کے علاوہ ریاستی حکومت کے تحت  آنے والی اسامیوں میں بھی کمپیوٹر کورس کا فائدہ ملے گا۔ قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے  بھی منظوری ملنے کی تصدیق کی ہے۔


دراصل اردو زبان کے طلبہ و طالبات کو کمپیوٹر اور جدید انفارمیشن ٹکنالوجی سے مربوط کرنے اور اس شعبے میں کیریئر بنانے کا موقع فراہم کرنے کے لئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے تحت کمپیوٹر اپلی کیشنز، بزنس اکاؤنٹنگ اینڈ ملٹی پل ڈی ٹی پی کا ایک سالہ ڈپلوما کورس کروایا جاتا ہے، جس سے اب تک پورے ملک کے لاکھوں طلبہ و طالبات استفادہ کرچکے ہیں اور اس سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں ملازمت کے حصول میں بھی کامیاب رہے ہیں۔


واضح رہے کہ کونسل کا یہ کورس نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی (نیلیٹ) چنڈی گڑھ (وزارت برائے الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹکنالوجی) کے اشتراک سے چل رہا ہے اور اب اس کورس کو وزارت برائے اِسکل ڈیولپمنٹ کے تحت چلنے والے ادارہ نیشنل اسکل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے منظوری مل گئی ہے، جس سے اس کورس سے مستفید ہونے والے طلبہ و طالبات کے لئے کامیابی اور سرکاری و غیر سرکاری ملازمتوں کے امکانات مزید وسیع ہوگئے ہیں۔


کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ قومی کونسل شروع سے ہی اردو دنیا کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ فائل فوٹو
کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ قومی کونسل شروع سے ہی اردو دنیا کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ فائل فوٹو


اس موقع پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ یہ قومی کونسل کی بڑی حصولیابی ہے اور کونسل کے کمپیوٹر کورس کو اسکل ڈیولپمنٹ منسٹری سے منظوری ملنے کے بعد اس کورس کو مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات کے لیے کامیابی کی راہیں مزید روشن ہوگئی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پہلے بھی کونسل کا کمپیوٹر کورس مکمل کرنے کے بعد اس کے سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر پرائیویٹ اور متعدد ریاستی حکومتوں کے اداروں میں ملازمت مل جاتی تھی، مگر اب اس سے تمام ریاستوں اور مرکزی حکومت کے مختلف شعبوں میں بھی ملازمت کا حصول ممکن ہوگا۔

ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ قومی کونسل شروع سے ہی اردو دنیا کی ہمہ جہت ترقی کے لئے کوشاں ہے اور کونسل کے تحت چلنے والا کمپیوٹر کورس اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے۔ اس وقت پورے ملک میں کونسل کے 500 سے زائد سینٹرز چل رہے ہیں، جہاں سے ایک لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات ڈپلوما ان کمپیوٹر اپلی کیشن،بزنس اکاؤنٹنگ اینڈ ملٹی لنگول ڈی ٹی پی کرکے اپنا کریئر بنا چکے ہیں۔ڈاکٹر عقیل احمد نے کہا کہ کونسل اردو دنیا کوعصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اردو کے طالب علموں کے روشن مستقبل کی تعمیر کے سلسلے میں اپنے مقاصد و اہداف کے حصول کے لیے پابندِ عہد ہیں۔

غور طلب ہے کہ یہ قومی اردو کونسل کی سب سے کامیاب اسکیم کے طور پر کمپیوٹر کورس کو جانا جاتا ہے۔ ڈاکٹر حمید اللہ بھائی کے زمانے میں کمپیوٹر کورس کی ابتدا ہوئی تھی۔ مرکزی حکومت کے ادارے نیک اور نیلیٹ کے اشتراک اور منظوری کے ساتھ یہ کورس چل رہا ہے۔ عام طور سے ریاستی اور مرکزی حکومت کے تحت آنے والی آسامیوں میں کمپیوٹر سے منظوری ماننے سے انکار کر دیا جاتا تھا لیکن اب مرکزی حکومت کے تحت منظوری ملنے سے اردو داں افراد  کو نوکریوں کے حصول میں سیدھا فائدہ ہوگا۔
First published: Jun 15, 2020 11:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading