உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Violence Across India: نماز جمعہ کے بعد کئی ریاستوں میں تشدد، ہاوڑہ میں انٹرنیٹ خدمات بند، رانچی میں ایک کی موت

    پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازیبا اور توہین آمیز تبصرہ کے خلاف پورے ملکل میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے اور بی جے پی سے معطل نوپور شرما اور نوین کمار جندل کی گرفتاری کے لئے جمعہ کو نماز کے بعد پورے ملک میں مسلم تنظیموں نے سڑک پر اترکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے دوران کہیں پُرامن ماحول رہا تو کہیں اشتعال انگیز ماحول دیکھنے کو ملا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر نازیبا اور توہین آمیز تبصرہ کے خلاف پورے ملکل میں شدید ناراضگی پائی جا رہی ہے اور بی جے پی سے معطل نوپور شرما اور نوین کمار جندل کی گرفتاری کے لئے جمعہ کو نماز کے بعد پورے ملک میں مسلم تنظیموں نے سڑک پر اترکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کے دوران کہیں پُرامن ماحول رہا تو کہیں اشتعال انگیز ماحول دیکھنے کو ملا۔ اترپردیش کے کئی اضلاع میں بھی ہنگامہ آرائی کی خبر آئی۔ پریاگ راج تشدد معاملے میں کئی افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

      دہلی کی جامع مسجد کے باہر بھی احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے نوپور شرما اور نوین کمار جندل کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ سب سے زیادہ اشتعال انگیز احتجاج جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں ہوا۔ کئی پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ کولکاتا میں بھی ہنگامہ کی خبر ہے۔ راجستھان کے کئی اضلاع میں بھی احتجاج کیا گیا۔ مدھیہ پردیش کے چھند واڑہ میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا، مگر پولیس کی سرگرمی سے کوئی ناگہانی حادثہ پیش نہیں آیا۔

      رانچی میں فائرنگ سے ایک شخص کی موت

      رانچی میں پُرتشدد بھیڑ کی پتھر بازی اور پولیس اور مشتعل لوگوں کے درمیان گولی باری میں ایک نوجوان کی موت ہوگئی، جبکہ دو درجن سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے۔ ان میں آٹھ لوگوں کو گولیاں لگی ہیں۔ پتھراو میں ایس ایس پی اور سٹی ایس پی سمتی کئی پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ اس دوران شہر کے سنکٹ موچن مندر پر پتھربازی ہونے کی خبر ہے۔ یہاں راہگیروں کو بھی پیٹا گیا۔ اطلاعات کے مطابق، بہار میں پی ڈبلیو ڈی وزیر نتن نوین کی گاڑی بھی اس دوران مشتعل لوگوں کی چپیٹ میں آگئی۔ ان کی گاڑی میں بھی توڑ پھوڑ کی خبر ہے۔ پولیس نے بڑی مشکل سے انہیں وہاں سے نکالا۔

      مشتعل لوگوں نے کولکاتا سے متصل ہاوڑہ میں بی جے پی کے دو دفاتر کو نشانہ بنایا۔ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ البیڑیا میں ضلع بی جے پی دفتر اور پانچلا واقع دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور پھر انہیں آگ کے حوالے کردیا۔ مظاہرین نے ڈومجور تھانے پر بھی حملہ کیا، جس میں 12 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ البیڑیا میں پولیس وین اور پولیس بوتھ میں بھی آگ لگا دی۔ یہاں پتھراو سے لے کر بم تک پھینکے گئے۔ نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، ہاوڑہ ضلع میں 13 جون کو صبح 6 بجے تک کے لئے انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: