اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پنجاب کے لئے لڑنا جاری رکھوں گا، Congress کے باغی لیڈروں سے ملنے کے بعد بولے نوجوت سنگھ سدھو

    Punjab Congress News: حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور وہ صرف 18 سیٹ پر سمٹ گئی ہے، جبکہ عام آدمی پارٹی نے 117رکنی اسمبلی میں سے 92 سیٹوں پر جیت حاصل کی۔ نوجوت سنگھ سدھو کو امرتسر مشرق اسمبلی حلقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہیں عام آدمی پارٹی کی جیون جیوتی کور نے شکست دی تھی۔

    • Share this:
      لدھیانہ (پنجاب): پنجاب کانگریس کے سابق صدر نوجوت سنگھ سدھو نے جمعہ کو کہا کہ وہ پنجاب کے مفاد کے لئے لڑنا جاری رکھیں گے۔ کانگریس لیڈر کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب کچھ دنوں پہلے ہی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ باغی رکن اسمبلی پارٹی چھوڑںے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھونے اک میٹنگ کے بعد نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا، ’میں پنجاب کے مفاد کے لئے لڑنا جاری رکھوں گا۔ آج ہوئی میٹنگ کے دوران ہم نے پارٹی اراکین اسمبلی کے ذریعہ اٹھائی گئی پریشانیوں کو دیکھنے کے لئے ’ٹیم سدھو‘ کی تشکیل کی ہے۔ میں نے اس میٹنگ میں ریاست کے باغی اراکین سے بھی ملاقات کی۔

      سمرالا میں سابق رکن اسمبلی امریک سنگھ ڈھلوں کے گھر پہنچے نوجوت سنگھ سدھو نے الزام لگایا کہ کسانوں کی گیہوں کی فصل 2,000 روپئے فی کوئنٹل کی شرح سے خریدی جا رہی ہے، جبکہ بین الاقوامی بازار میں وہی گیہوں 3,500 روپئے فی کوئنٹل کی شرح سے بیچی جا رہی ہے۔ ڈھلوں نے کہا، ’حکومت کو چاہئے کہ وہ کسانوں کو کم از کم ₹500 روپئے فی کوئنٹل کا منافع دے۔ اگر یہ پیسہ نہیں دیا جاتا ہے، تو کسانوں کو اپنی فصل بیچنے کے لئے ریاست کی سرحدیں کھول دی جانی چاہئے‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Popular Front of India پرپابندی لگانے کی تیاری میں مرکز، رام نومی تشدد کی سازش رچنے کا الزام

      واضح رہے کہ پنجاب میں حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں، کانگریس پارٹی کے سمرالا سے چار بار کے رکن اسمبلی امریک سنگھ ڈھلوں نے ٹکٹ سے محروم ہونے کے بعد آزاد امیدوار کے طور پر اپنی پرچہ نامزدگی داخل کی تھی۔ اسمبلی انتخابات میں پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور وہ صرف 18 سیٹ پر سمٹ گئی ہے، جبکہ عام آدمی پارٹی نے 117رکنی اسمبلی میں سے 92 سیٹوں پر جیت حاصل کی۔ نوجوت سنگھ سدھو کو امرتسر مشرق اسمبلی حلقہ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہیں عام آدمی پارٹی کی جیون جیوتی کور نے شکست دی تھی۔

      پانچ ریاستوں (اترپردیش، اتراکھنڈ، پنجاب، گوا اور منی پور میں ملی انتخابی شکست کے بعد کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ان ریاستوں کے ریاستی صدور سے استعفیٰ دینے کو کہا تھا، جس کے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے بھی پارٹی کے ریاستی صدر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: