உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پنجاب کانگریس کے صدر بنے رہیں گے نوجوت سنگھ سدھو، ہریش راوت نے کہا- کل ہوگا اعلان

    پنجاب کانگریس کے صدر بنے رہیں گے نوجوت سنگھ سدھو

    پنجاب کانگریس کے صدر بنے رہیں گے نوجوت سنگھ سدھو

    Punjab Congress Crisis: کانگریس پنجاب یونٹ کے صدر عہدے سے استعفیٰ دے چکے نوجوت سنگھ سدھو نے جمعرات کو تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور پنجاب انچارج ہریش راوت سے ملاقات کی اور ان موضوعات سے سینئر رہنماوں کو واقف کرایا، جن کے پیش نظر انہوں نے گزشتہ دنوں عہدہ چھوڑا تھا۔

    • Share this:
      نئی دہلی: پنجاب کانگریس (Punjab Congress) میں جاری اندرونی انتشار کے درمیان پارٹی ریاستی صدر عہدے سے استعفیٰ دینے والے نوجوت سنگھ سدھو (Navjot Singh Sidhu) اپنے عہدے پر بنے رہیں گے۔ جمعرات کو ہریش راوت نے کہا کہ اب واضح ہوگیا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو پنجاب کانگریس کے صدر بنے رہیں گے اور تنظیم کو مضبوط کریں گے۔ حالانکہ اس باضابطہ اعلان جمعہ کو ہوگا۔ ہریش راوت نے پنجاب کے حالات پر کہا کہ ہم بات چیت کے ذریعہ سبھی موضوعات کو حل کریں گے۔ نوجوت سنگھ سدھو اور چرنجیت سنگھ چنی نے سبھی موضوعات پر بات کی ہے اور جلد ہی جو بھی مسائل ہیں، ان کا حل بات چیت سے نکل جائے گا۔

      کانگریس پنجاب یونٹ کے صدر عہدے سے استعفیٰ دے چکے نوجوت سنگھ سدھو نے جمعرات کو تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال اور پنجاب انچارج ہریش راوت سے ملاقات کی اور ان موضوعات سے سینئر رہنماوں کو واقف کرایا، جن کے پیش نظر انہوں نے گزشتہ دنوں عہدہ چھوڑا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 اکبر روڈ (کانگریس دفتر) پر تقریباً سوا گھنٹے تک چلی میٹنگ میں پنجاب حکومت اور تنظیم سے متعلق موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گاور رضا مندی بنانے کی کوشش ہوئی تاکہ الیکشن سے پہلے پوری پارٹی متحد ہوکر میدان میں اترسکے۔

       میٹنگ کے بعد ہریش راوت نے کہا، نوجوت سنگھ سدھو اور وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی بات چیت کرچکے ہیں۔ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں، جن میں وقت لگتا ہے... کانگریس صدر کا فیصلہ سب کو منظور ہوگا۔

      میٹنگ کے بعد ہریش راوت نے کہا، نوجوت سنگھ سدھو اور وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی بات چیت کرچکے ہیں۔ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں، جن میں وقت لگتا ہے... کانگریس صدر کا فیصلہ سب کو منظور ہوگا۔


      راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی پر مکمل اعتماد

      میٹنگ کے بعد ہریش راوت نے کہا، نوجوت سنگھ سدھو اور وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی بات چیت کرچکے ہیں۔ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں، جن میں وقت لگتا ہے... کانگریس صدر کا فیصلہ سب کو منظور ہوگا۔ سدھو نے کہا، میں نے پنجاب اور پنجابیوں سے متعلق تشویش سے پارٹی اعلیٰ کمان کو روبرو کرایا ہے۔ مجھے کانگریس صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی پر مکمل اعتماد ہے۔ وہ جو بھی فیصلہ کریں گے، وہ کانگریس اور پنجاب کے مفاد میں ہوگا۔ میں ان کے احکامات پر عمل کروں گا۔

      28 ستمبر کو سدھو نے دیا تھا عہدے سے استعفیٰ

      قابل ذکر ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو نے 28 ستمبر کو کانگریس کی پنجاب یونٹ کے صدر عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو لکھے خط میں نوجوت سنگھ سدھو نے کہا تھا کہ وہ پارٹی کی خدمت کرنا جاری رکھیں گے۔ انہوں نے خط میں لکھا تھا، کسی بھی شخص کے ذاتی اخلاقیات میں گراوٹ سمجھوتے سے شروع ہوتی ہے، میں پنجاب کے مستقبل اور پنجاب کے فلاحی ایجنڈے کو لے کر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا ہوں۔ کانگریس اعلیٰ کمان نے اب تک نوجوت سنگھ سدھو کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: