உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان اور پاکستان کے موجودہ حالات پر اب نوجوت سنگھ سدھو نے کہی یہ بات

    نوجوت سنگھ سدھو ۔ فائل فوٹو

    نوجوت سنگھ سدھو ۔ فائل فوٹو

    نوجوت سنگھ سدھو نے ہندوستان اور پاکستان کے موجودہ حالات پر کہا ہے کہ ایمرجنسی کے ان حالات میں ہم اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ اپنی فوج اور اپنے ملک کے پوری شدت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

    • Share this:
      پلوامہ حملہ کے بعد اپنے بیان کی وجہ سے تنازع میں پھنسنے والے کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے ہندوستان اور پاکستان کے موجودہ حالات پر کہا ہے کہ ایمرجنسی کے ان حالات میں ہم اپنے ملک کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ اپنی فوج اور اپنے ملک کے پوری شدت کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

      وہیں کانگریس کے ایک دوسرے لیڈر ملک ارجن کھڑگے نے کہا کہ ہماری پارٹی کے سبھی لوگ فوج کی کارروائی کی حمایت کرتے ہیں ۔ ملک کی سیکورٹی کیلئے ہم فوج کے ساتھ ہیں ۔ مگر میں نے کیا یہ کہہ اس کا سیاسی فائدہ نہیں لینا چاہئے ۔ اندرا جی نے بنگلہ دیش کو آزادی دلائی ، اٹل جی نے بھی تعریف کی ۔ ہم صحیح چیز کی حمایت کرتے ہیں ۔

      اوم پرکاش راج بھر نے کہا کہ ہندوستان کی فوج کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، پورے ملک کی خواہش تھی کہ پلوامہ سانحہ کے بعد پاکستان کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

      وہیں یوگ گرو بابا رام دیو نے کہا کہ ہماری ائیر فورس نے جواب دیا اور وہاں 300 سے زیادہ دہشت گردوں کو مارگرایا ۔ ہم فوج پر فخر کرتے ہیں ۔ پاکستان کو ہماری فوج ایسا سبق سکھائے گی کہ وہ سالوں تک آنکھ نہیں دکھا پائے گا ۔
      First published: