اپنا ضلع منتخب کریں۔

    نوجوت سنگھ سدھو اورگوتم گمبھیر کیوں ہیں آمنے سامنے؟ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے جڑا ہے معاملہ

    ہندوستان کے دو سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو (Navjot Singh Sidhu) اور گوتم گمبھیر (Gautam Gambhir) آمنے سامنے ہیں۔ اس کی وجہ پاکستان کے وزیر اعظم اور سابق کرکٹر عمران خان (Imran Khan) ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو نے جہاں عمران خان کو اپنا ’بڑا بھائی‘ کہا تو وہیں گوتم گمبھیر نے اس پر سوشل میڈیا پر اعتراض کرتے ہوئے بڑی نصیحت دے دی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستان کے دو سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو (Navjot Singh Sidhu) اور گوتم گمبھیر (Gautam Gambhir) آمنے سامنے ہیں۔ اس کی وجہ پاکستان کے وزیر اعظم اور سابق کرکٹر عمران خان (Imran Khan) ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو نے جہاں عمران خان کو اپنا ’بڑا بھائی‘ کہا تو وہیں گوتم گمبھیر نے اس پر سوشل میڈیا پر اعتراض ظاہر کیا۔ انہوں نے ساتھ ہی اسے ہندوستان - پاکستان کے رشتوں اور سرحد پر کشیدگی سے جوڑا۔

      نوجوت سنگھ سدھو نے عمران خان کو بتایا بڑا بھائی

      کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو بڑا بھائی بتایا ہے۔ بی جے پی لیڈر امت مالویہ نے ایک ویڈیو کلپ ٹوئٹ کیا ہے، جس میں پاکستان کے افسر نوجوت سنگھ سدھو کا استقبال کر رہے ہیں، جب وہ پڑوسی ملک میں دربار صاحب گرودوارہ گئے تھے۔ جب پاکستانی افسر نوجوت سنگھ سدھو کا استقبال کرتے ہیں تو وہ کہتے ہیں- وہ (عمران خان) میرا بڑا بھائی ہے۔ اسے بہت پیار‘۔

      امت مالویہ اس ویڈیو کے کپشن میں لکھتے ہیں۔ راہل گاندھی کے پسندیدہ لیڈر نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو بڑا بھائی بتایا۔ نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوا کو گزشتہ بار گلے لگایا تھا، جن کی کافی تنقید ہوئی تھی۔

      سابق ہندوستانی کرکٹر گوتم گمبھیر نے ’بڑا بھائی‘ کمنٹ سے متعلق ٹوئٹ کیا۔

      نوجوت سنگھ سدھو کے بیان پر گوتم گمبھیر کا پلٹ وار

      اس پر سابق کرکٹر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے ٹوئٹ کیا، ’اپنے بیٹے یا بیٹی کو سرحد پر بھیجو اور تب کسی دہشت ملک کے سربراہ کو بڑا بھائی بولو‘۔ حالانکہ اپنے ٹوئٹ میں گوتم گمبھیر نے کسی مخصوص شخص کا نام نہیں لیا، لیکن ان کا سیدھا نشانہ نوجوت سنگھ سدھو پ تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو اور گوتم گمبھیر دونوں ہی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی لمبے وقت تک نمائندگی کرچکے ہیں۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      نوجوت سنگھ سدھو نے پاکستان جاکر عمران خان کو بتایا ’بڑا بھائی‘، بی جے پی نے کی تنقید

      ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی رشتے کافی وقت سے کشیدہ چل رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ کرکٹ سیریز کا بھی انعقاد نہیں ہوتا ہے۔ ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں صرف عالمی ٹورنامنٹ، آئی سی سی ٹورنامنٹ یا ایشیا کپ میں ہی آمنے سامنے ہوتی ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: