ہوم » نیوز » وطن نامہ

نوجوت سنگھ سدھوپر بولے کیپٹن امرندرسنگھ ، وہ کرکٹر تھے اور میں سپاہی

پلوامہ حملے پر بیان کی وجہ سے کانگریس کے لیڈر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو تنازع میں گھرے ہوئے ہیں۔ سدھو اپنی پارٹی میں ہی چوطرفہ تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔

  • Share this:
نوجوت سنگھ سدھوپر بولے کیپٹن امرندرسنگھ ، وہ کرکٹر تھے اور میں سپاہی
کپٹن امریندر سنگھ ۔ فائل فوٹو

پلوامہ حملے پر بیان کی وجہ سے کانگریس کے لیڈر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو تنازع میں گھرے ہوئے ہیں۔ سدھو اپنی پارٹی میں ہی چوطرفہ تنقید کا سامنا کر رہے ہیں لیکن وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ، سدھو  کے بچاؤ میں اتر آئے ہیں۔ سنگھ نے کہا، 'کسی کو اپنے من کی بات کہنے کا حق ہے۔ یہ سدھو کے اوپر ہے کہ وہ اس معاملے میں کس طرح سے اپنا نظریہ پیش کرتے ہیں'۔


کیپٹ امرندر نے کہا "سدھو کو اس بات کا احاساس ہوگیا کہ وہ اپنے پاکستان کےدورے کے بعد ہی باہر ہو گئے تھے'۔  انہوں نے کہاکہ سدھو ایک کرکٹر ہیں جبکہ میں ایک سپاہی رہ چکا ہوں۔ کسی مسئلے پر ہم دونوں کی رائے الگ۔الگ ہو سکتی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ سدھو پلوامہ پر اپنے رخ کو واضح کریں۔

First published: Feb 19, 2019 09:14 AM IST