ممبئی۔ مہاراشٹر حکومت کے ایک وزیر نواب ملک (Nawab Malik) سے ممبئی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے دفتر میں پوچھ گچھ جاری ہے۔ ای ڈی (ED) نے ملک کو انڈرورلڈ سے مبینہ تعلق والی جائیداد سے متعلق ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ گزشتہ سال نومبر میں مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڑنویس (Devendra Fadnavis) نے الزام لگایا تھا کہ نواب ملک نے انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے زمین خریدی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جائیدادیں ممبئی دھماکوں میں ملوث ملزموں کی ہیں۔ انڈ ورلڈ کے ساتھ مبینہ رابطے کے معاملے میں ای ڈی نے آج مہاراشٹرحکومت میں اقلیتی امور کے وزیرنواب ملک سے پوچھ تاچھ کی ۔ایجنسی نے منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت نواب ملک کے بیان قلم بند کیے گیے ۔ نواب ملک کو جائیداد کی خرید سے متعلق معاملے میں ایجنسی نے سمن کیا تھا جس کا سودا داؤد ابرہیم کی بہن سے ہوا تھا۔ شیوسینا لیڈر نے اس کاروائی کو انتقامی کاروائی قراردیا ہے۔ خیال رہے کہ کروز کیس میں نواب ملک نے این سی بی کی کاروائی اور سمیر وانکھیڈے کے حوالے سے کئی انکشافات کیے تھے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بدھ کی صبح ای ڈی کی ٹیم نواب ملک کی رہائش گاہ پہنچی تھی اور بعد میں انہیں اپنے ساتھ دفتر لے گئی۔ ایجنسی کے مطابق اس دوران این سی پی لیڈر کے بیٹے عامر ملک بھی ان کے ساتھ تھے۔
حال ہی میں ای ڈی نے ممبئی میں انڈر ورلڈ سے جڑے لوگوں کے ٹھکانوں کی بھی تلاشی لی۔ بھاشا کے مطابق مہاراشٹر کی راجدھانی میں تقریباً 10 مقامات پر تلاشی لی گئی تھی۔ یہ کارروائی منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (PMLA) کے تحت کی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ ایک لیڈر کے کچھ ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی ای ڈی کو موصول ہونے والی کچھ انٹیلی جنس معلومات اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی طرف سے درج کی گئی ایف آئی آر کی بنیاد پر کی جا رہی تھی۔
انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کی غیر قانونی جائیداد، اس کے بھائی ابراہیم کاسکر جو کچھ دنوں گرفتار کیا گیا تھا، اس سمیت کئی دیگر مشتبہ ملزمان سے تعلق اور اس طرح کی کچھ متنازع جائیداد کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے جسے نواب ملک کے ذریعے خریدنے کا الزام لگایا ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابراہیم کاسکر کی گرفتاری کے بعد جب اس سے پوچھ گچھ کی گئی ہے تو تب اس نے ای ڈی کے سامنے ایسے کئی راز کھولے جو بہت سنگین ہیں۔ لہٰذا اسی معاملے کی سنگینی کو جاننے اور تفتیش کرنے کے لیے نواب ملک کو پوچھ گچھ کے لیے نوٹس دیا گیا تھا۔
فڑنویس نے لگائے تھے الزام
دیویندر فڑنویس نے شہاب علی خان، محمد سلیم پٹیل سمیت کئی ناموں کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ، 'نواب ملک کا تعلق انڈر ورلڈ کے لوگوں کے ساتھ لینا دینا ہے جو 93 ممبئی دھماکوں کے ملزم ٹھہرائے گئے تھے۔ انہوں نے قصورواروں سے بازار سے کم قیمت میں زمین خریدی۔ انہوں نے سوال کیا، 'کیا یہ ڈیل ٹاڈا کے تحت اہم اراضی کی ضبطی سے بچنے کے لیے کی گئی؟' بی جے پی لیڈر نے کہا ہے کہ ایسی 4 زمینیں ہیں جن کے تار انڈر ورلڈ سے جڑے ہوئے ہیں۔
اس دوران فڑنویس نے زمین کی خریداری کا حساب پیش کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ کل تین ایکڑ زمین 30 لاکھ میں خریدی گئی اور صرف 20 لاکھ کی ادائیگی ہوئی ہے۔ اس کے پیسے سلیم پٹیل کے اکاؤنٹ میں گئے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ پٹیل داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کا سرغنہ تھا۔ داؤد کے فرار کے بعد یہ حسینہ پارکر تھی جس کے پاس املاک جمع ہوتی تھی اور یہ کام پٹیل کرتا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔