ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

Drug Case:بالی ووڈ اداکار اعجاز خان گرفتار،کہا۔۔ملی ہیں صرف 4نیند کی کولیاں

این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبئی میں منشیات کا سب سے بڑا سنڈیکیٹ ہے اور اعجاز خان ایک گینگ کے درمیانی افراد کے رابطے تھے۔ اعجاز کی گرفتاری کے بعد ، این سی بی کی ٹیم نے ممبئی کے اندھیری اور لوکھنڈ والا علاقوں میں بھی چھاپے مارے۔

  • Share this:
Drug Case:بالی ووڈ اداکار اعجاز خان گرفتار،کہا۔۔ملی ہیں صرف 4نیند کی کولیاں
اعجاز کی گرفتاری کے بعد ، این سی بی کی ٹیم نے ممبئی کے اندھیری اور لوکھنڈ والا علاقوں میں بھی چھاپے مارے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اعجاز خان (Ajaz Khan)کی مشکلات میں اْس وقت اضافہ ہوا ۔ جب نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) کو آج گرفتار کیا گیا ہے۔یادرہے کہ اس سے پہلے منگل کےروز پولیس نے منشات کے ایک معاملہ میں اعجاز سے کافی دیر تک پوچھ تاچھ کی گئی تھی ، جس کے بعد این سی بی نے اسے گرفتار کرلیا۔ آج انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔این سی بی نے منگل (30 مارچ) کو بالی ووڈ میں منشیات کے معاملے میں اعجازز خان کو گرفتار کیا۔ دراصل ، شوٹ کے سلسلے میں اعجاز کچھ دن راجستھان میں تھے۔ جیسے ہی وہ ممبئی واپس آئے ، این سی بی کی ٹیم نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا۔ اس سے قبل سال 2018 میں بھی ممنوعہ منشیات کے الزام میں بھی اعجاز خان کو گرفتار کیا گیا تھا۔


این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبئی میں منشیات کا سب سے بڑا سنڈیکیٹ ہے اور اعجاز خان ایک گینگ کے درمیانی افراد کے رابطے تھے۔ اعجاز کی گرفتاری کے بعد ، این سی بی کی ٹیم نے ممبئی کے اندھیری اور لوکھنڈ والا علاقوں میں بھی چھاپے مارے۔ اعجاز سے قبل ممبئی کے سب سے بڑے منشیات فراہم کنندہ فاروق بٹاٹا کے بیٹے شاداب بٹاٹا کو گذشتہ سنیچر کے روز گرفتار کیا گیا تھا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ شاداب سے پوچھ تاچھ کے بعد ہی اعجاز کو تحویل میں لیا گیا ہے۔



اعجاز خان کو ممبئی پولیس کے نارکوٹکس سیل نے سال 2018 کے شروع میں بھی ممنوعہ منشیات کی خریدو فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق جب انہیں گرفتار کیا گیا تو وہ نشے میں تھے۔ اس کے قبضے سے 8 ایکسٹیک گولیاں برآمد کی گئی تھی۔ جن کا وزن 2.3 گرام ہے اور اس کی قیمت 2.2 لاکھ روپے ہے۔ اس دوران ، نئی ممبئی پولیس نے اداکار سے دو موبائل فون بھی ضبط کرلئے۔ جب انہیں پکڑا گیا تو وہ ایک ہوٹل میں پارٹی کر رہے تھے۔

ہم آپ کو بتادیںکہ اعجاز کئی وجوہات کی بناء پر پچھلے کئی دن سے سرخیوں میں رہے ہیں۔ اعجاز خان مشہور ٹی وی ریئلٹی شو بگ باس میں بھی حصہ لیے چکے ہیں ۔ اسمبلی انتخابات کے دوران اداکار اعجاز خان نے ممبئی کی بائی کلا نشست سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑا ، حالانکہ انہیں نوٹا کے ووٹوں سے کم ووٹ ملے اور ان کی ضمانت ضبط ہوگئی۔
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Mar 31, 2021 10:46 AM IST