مہاراشٹر: کانگریس - این سی پی نےصدر راج کوغیرضروری بتایا، مودی حکومت پرعائد کیا بڑا الزام

کانگریس اوراین سی پی دونوں نے کہا کہ دوبارہ الیکشن نہیں چاہتےہیں،ان دونوں پارٹیوں میں گفتگوکے بعد ہی شیوسینا سے بات چیت کریں گے، ابھی تک شیو سینا کی حمایت پر فیصلہ نہیں ہوا۔

Nov 12, 2019 08:59 PM IST | Updated on: Nov 12, 2019 09:00 PM IST
مہاراشٹر: کانگریس - این سی پی نےصدر راج کوغیرضروری بتایا، مودی حکومت پرعائد کیا بڑا الزام

این سی پی سربراہ شرد پوار اور کانگریس لیڈراحمد پٹیل ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران۔ تصویر: ٹوئٹر/ اے این آئی۔

ممبئی: کا نگریس اور این سی پی نے آج یہاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مرکزی حکومت پر بڑا الزام عائد کرتے ہوئے مہاراشٹرمیں صدرراج کوغیرضروری قرار دیتے ہوئےاسے جلد بازی میں لیا گیا فیصلہ قراردیاہے۔ دونوں جماعتوں نے یہ بھی کہا کہ  شیوسینا کے ساتھ سمجھوتہ پرابھی غورنہیں ہوااورجلد ہی اس پرفیصلہ ہوگا۔

کانگریس کی عبوری صدر کے سیاسی مشیر اور پارٹی کے خازن احمد پٹیل نے کہاکہ کانگریس سے شیوسینا نے رابطہ کیا تھا، لیکن پہلےکانگریس اوراین سی پی کے درمیان  پروگرام طے ہوجائےاورپھرآگے قدم بڑھایا جائےگا۔ احمد پٹیل نے کہا کہ مرکزی حکومت نےقانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مہاراشٹرمیں صدرراج نافذ کردیا ہے جبکہ اس کی ابھی ضرورت نہیں تھی۔ احمد پٹیل نے بی جے پی پرمتعدد الزامات عائد کئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح سے مہاراشٹر میں صدرراج نافذ کرنے کی سفارش کی گئی تھی، میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ اس حکومت نے گزشتہ 5 برسوں میں کئی مواقع پر صدرراج پرسپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔

Loading...

شرد پوارنے کہا کہ ہماری طرف سے کوئی رکاوٹ نہیں، آج واضح کہنا ٹھیک نہیں۔ چونکہ شیوسینا نے بی جے پی کے ساتھ مل کرالیکشن لڑا تھا، اس لئے ابھی شیوسینا کے ساتھ مل کربات ہوگی۔ ہمارے درمیان حکومت بنانے کے بعد کیا مسائل آسکتے ہیں، اس پرتبادلہ خیال کریں گے۔ جب تک ان سبھی پرسفارش نہیں ہوجاتی تب تک ہم کچھ نہیں کہہ سکتے۔ وہیں حکومت کی تشکیل سے متعلق سوال پرشرد پوارنے کہا کہ گورنرنے بہت کم وقت دیا ہے، کوئی فکرکی بات نہیں ہے، ہم دوبارہ الیکشن نہیں چاہتے ہیں۔

کانگریس اوراین سی پی کی پریس کانفرنس میں این سی پی صدرشردپوار، کانگریس کے سینئرلیڈراحمد پٹیل، ملکا ارجن کھڑگے، وی گوپال،  پرفل پٹیل، چھگن بھجل، جینت پٹیل، عارف نسیم خان،سنیل تتکرے، نواب ملک ودیگر سرکردہ لیڈران موجود تھے۔ احمد پٹیل اور شردپوارنے پریس کانفرنس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور این سی پی دوبارہ الیکشن نہیں چاہتےہیں،ان دونوں پارٹیوں میں گفتگوکے بعد ہی شیوسینا سے بات چیت کریں گے۔

Loading...