شیو سینا کا بی جے پی کو 48 گھنٹےکا الٹی میٹم- نہیں مانےتواین سی پی کےساتھ حکومت سازی کا دعویٰ

بی جے پی کی طرف سے بات چیت کی پہل بند ہونےکےبعد شیوسینا نے48 گھنٹے مزید انتظار کرنےکا فیصلہ کیا ہے، اس کے بعد شیوسینا پلان بی پرکام شروع کرسکتی ہے۔

Nov 05, 2019 05:30 PM IST | Updated on: Nov 05, 2019 05:30 PM IST
شیو سینا کا بی جے پی کو 48 گھنٹےکا الٹی میٹم- نہیں مانےتواین سی پی کےساتھ  حکومت سازی کا دعویٰ

شیو سینا چیف ادھو ٹھاکرے: فائل فوٹو

ممبئی: مہاراشٹرمیں حکومت سازی پربی جے پی اورشیو سینا کے درمیان جاری رسہ کشی مزید گہری ہوتی جارہی ہے۔ شیو سینا کے خیمے سے خبرآرہی ہے کہ مہاراشٹرکی سیاست میں اگلے 48 گھنٹے بے حد اہم رہنے والے ہیں۔ خبرہے کہ بی جے پی کی طرف سے بات چیت کی پہل بند ہونے کے بعد شیو سینا نے 48 گھنٹے مزید انتظارکرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد مہاراشٹرمیں حکومت کی تشکیل پرشیو سینا پلان بی پرکام شروع کرسکتی ہے، جس کے تحت شیو سینا اوراین سی پی مل کرحکومت بنا سکتے ہیں، جبکہ کانگریس اس حکومت کو باہرسے حمایت دے سکتی ہے۔ ایسے میں مانا جارہا ہے کہ شیو سینا کی طرف سے جلد ہی کوئی بڑا اعلان ہوسکتا ہے۔

ادھو ٹھاکرے کا بیان

Loading...

مہاراشٹرمیں حکومت کی تشکیل کولے کررسہ کشی کے درمیان شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے ایک اوربیان دیا ہے۔ ادھو ٹھاکرے نے اتوارکو کہا کہ لوگوں کو جلد ہی اس بات کی اطلاع ہوجائے گی کہ ان کی پارٹی ریاست میں اقتدارمیں ہوگی۔ ساتھ ہی کہا کہ مہاراشٹر میں بغیرموسم کے ہوئی بارش کے سبب کسانوں کی فصل کے نقصان کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے 10 ہزارکروڑ کے پیکیج کا اعلان کافی نہیں ہے۔

اقتدرامیں ہوگی شیو سینا

مہاراشٹر اسمبلی کے لئے 21 اکتوبرکوہوئی ووٹنگ کے نتائج کے بعد بی جے پی اورشیو سینا کے درمیان وزیراعلیٰ عہدے کو شیئرکرنے (ڈھائی- ڈھائی سال کا فارمولہ) کولے کرزبردست رسہ کشی چل رہی ہے اوراب تک حکومت تشکیل کولے کررسمی بات چیت شروع نہیں ہوسکی ہے۔ شیو سینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا 'آپ کو آنے والے دنوں میں جانکاری ہوجائے گی کہ شیو سینا (ریاست میں) اقتدارمیں ہوگی'۔ اس کے بعد پوچھے گئے کسی بھی سیاسی سوال کا جواب دینے سے ادھو ٹھاکرے نے انکارکردیا۔

Loading...