
سونیا گاندھی سے 10 جن پتھ شرد پوار نے کی ملاقات ، مہاراشٹر میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال
نیشنل کانگریس پارٹی کے سربرہ شرد پوار نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ سونیا گاندھی کی رہائش گاہ 10 جن پتھ پر دونوں لیڈروں کے درمیان پیر کو مہاراشٹرکے سیاسی حالات پر گفتگو ہوئی ۔
میٹنگ کے بعد شرد پوار نے کہا کہ ہم نے مہاراشٹر میں سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا اور میں نے انہیں اس سلسلہ میں واقف کرایا ۔ تاہم شرد پوار نے یہ بھی کہا کہ حکومت سازی کو لے کر دونوں لیڈروں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہوئی ۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اے کے انٹونی بھی اس میٹنگ میں موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور این سی پی کے لیڈران ایک مرتبہ پھر بیٹھ کر بات چیت کریں گے اور ہمیں آگاہ کریں گے ۔
Loading...Sharad Pawar after meeting Sonia Gandhi: We discussed in detail about Maharashtra's political situation. I briefed her on it. Mr. AK Antony was also there. Certain leaders of both(Congress-NCP) parties will meet and discuss further and get back to us pic.twitter.com/0QKsSsD8oD
— ANI (@ANI) November 18, 2019
Sharad Pawar on if Sonia Gandhi is opposed to forming Govt in alliance with Shiv Sena: There was no talk of Govt formation in our meeting, this meeting was all about discussing Congress and NCP. https://t.co/26TnM7lhRf pic.twitter.com/rghFDkuc6A
— ANI (@ANI) November 18, 2019
خیال رہے کہ اس سے پہلے حکومت سازی کے سوال پر پیر کو دہلی میں شرد پوار نے کہا تھا کہ مہاراشٹر میں بی جے پی اور شیو سینا نے مل کر الیکشن لڑا تھا ، اسلئے یہ سوال انہیں پارٹیوں سے پوچھنا چاہئے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کانگریس اور این سی پی دونوں الگ الگ پارٹیاں ہیں ۔
ادھر شیو سینا کے راجیہ سبھا رکن سنجے راوت نے پیر کو مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں بڑے بڑے بادشاہ آئے اور چلے گئے ، لیکن جمہوریت قائم رہی ہے ۔ انہوں نے دعوی کیا کہ دسمبر کے پہلے ہفتہ تک مہاراشٹر میں حکومت کی تشکیل ہوجائے گی اور وزیر اعلی کا عہدہ شیو سینا کے پاس ہی رہے گا ۔
سنجے راوت نے ایک شعر کے ذریعہ بی جے پی پر نشانہ سادھا اور کہا : تم سے پہلے وہ جو ایک شخص یہاں تخت نشیں تھا ، اس کو بھی اپنے خدا ہونے پہ اتنا ہی یقیں تھا ۔ راوت نے کہا کہ ہم این ڈی اے کے فاونڈر ہیں ، ہم نے کبھی این ڈی اے کو ٹوٹنے نہیں دیا ۔
بی جے پی پر نشانہ سادھتے ہوئے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ راوت نے کہا کہ آج وہ ( بی جے پی ) خود کو بھگوان نہ سمجھے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں لفظوں کی اہمیت ہوتی ہے ۔ این ڈی اے کسی کی جائیداد نہیں ہے ، ہم نے این ڈی اے کو بنایا ہے ، مہاراشٹر میں حکومت بنے گی اور وزیر اعلی شیو سینا کا ہوگا ۔