ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

وزیر اعظم نریندر مودی اور شرد پوار کے بیچ 57 منٹ تک چلی ملاقات، آخر کیا ہوئی بات؟

Sharad Pawar Meets PM Narendra Modi: ذرائع کے مطابق، وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر شرد پوار اور وزیر اعظم مودی کے درمیان تقریباً 50 منٹ تک ملاقات چلی۔ فی الحال، یہ اطلاع سامنے نہیں آسکی ہے کہ کن موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • Share this:
وزیر اعظم نریندر مودی اور شرد پوار کے بیچ 57 منٹ تک چلی ملاقات، آخر کیا ہوئی بات؟
وزیر اعظم نریندر مودی اور شرد پوار کے بیچ 57 منٹ تک چلی ملاقات، آخر کیا ہوئی بات؟

نئی دہلی: پارلیمنٹ کا مانسون سیشن شروع ہونے سے ٹھیک پہلے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سربراہ شرد پوار نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ہفتہ کے روز ملاقات کی۔ وزیر اعظم دفتر کی طرف سے اس ملاقات کی اطلاع دی گئی۔ شرد پوار کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا کہ وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ پر ہوئی یہ میٹنگ 57 منٹ تک چلی۔ فی الحال، یہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہے کہ اس میٹنگ میں کن موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خبر ہے کہ این سی پی لیڈر نواب ملک 3 بجے پریس کانفرنس کرکے اس سے متعلق تفصیلات بتائیں گے۔


کچھ ہی روز قبل انتخابی پالیسی ساز پرشانت کشور نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا سے ملاقات کی تھی۔ اس کے بعد خبر آئی تھی کہ اپوزیشن جماعتیں شرد پوار کو صدر جمہوریہ کے امیدوار کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ حالانکہ، مہاراشٹر کی سیاست کے سینئر لیڈر نے اس طرح کی قیاس آرائیوں کو مسترد کردیا تھا۔ بدھ کو نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا تھا، ’یہ کہنا غلط ہوگا کہ میں صدر جمہوریہ الیکشن کے لئے امیدوار ہوں‘۔ 80 سالہ شرد پوار نے یہ بھی واضح کیا تھا کہ 2024 انتخابات کے لئے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا، ‘سیاسی حالات بدل رہے ہیں‘۔


 حال ہی میں شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے این سی پی سربراہ شرد پوار کو 2024 لوک سبھا انتخابات کے لئے وزیر اعظم عہدے کا صحیح چہرہ بتایا تھا۔

حال ہی میں شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے این سی پی سربراہ شرد پوار کو 2024 لوک سبھا انتخابات کے لئے وزیر اعظم عہدے کا صحیح چہرہ بتایا تھا۔


مہاراشٹر کی اتحادی حکومت میں سب کچھ ٹھیک نہیں!

گزشتہ جمعرات کو ہی شرد پوار نے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کی تھی۔ نیوز ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے لکھا تھا کہ میٹنگ تقریباً 30 منٹ تک چلی۔ اس دوران دونوں لیڈروں کے درمیان مہا وکاس اگھاڑی حکومت کےدرمیان تال میل سمیت کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے کے درمیان یہ دوسری ملاقات ہے۔ اس درمیان مہاراشٹر کے اقتدار پر قابض اتحاد میں پریشانیوں کی خبریں آرہی ہیں۔ ایسے میں 19 جولائی سے شروع ہو رہے مانسونس اجلاس سے پہلے شرد پوار اور وزیر اعظم مودی کی ملاقات کو اہم مانا جا رہا ہے۔

حال ہی میں شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے این سی پی سربراہ شرد پوار کو 2024 لوک سبھا انتخابات کے لئے وزیر اعظم عہدے کا صحیح چہرہ بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا، ’اپوزیشن کے کسی مضبوط چہرے کے بغیر مودی کو 2024 میں ہرانا مشکل ہوگا۔ فی الحال، اپوزیشن کے پاس وزیر اعظم مودی کا سامنا کرنے کے لئے کوئی چہرہ نہیں ہے۔ سبھی پارٹیوں کو کوشش کرنی چاہئے اور الیکشن لڑنے کے لئے چہرہ تلاش کرنا چاہئے‘۔

 

 
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 17, 2021 02:52 PM IST