உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Hanuman Chalisa Row:مذہب کے نام پر ہورہی سیاست، مہنگائی-بے روزگاری پر نہیں ہورہی بات: شردپوار

    نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار۔ (فائل فوٹو)

    نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار۔ (فائل فوٹو)

    Hanuman Chalisa Row Sharad Pawar: سینئر لیڈر شرد پوار نے کہا کہ ہم پچھلے کچھ دنوں سے دیکھ رہے ہیں کہ مذہب اور ذات پات کے نام پر ملک کو پیچھے لے جانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ لیکن لوگوں کے اصل مسائل کیا ہیں؟ بڑھتی ہوئی مہنگائی، خوراک اور بے روزگاری پر بات ہونی چاہیے۔ لیکن ان پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔

    • Share this:
      Hanuman Chalisa Row Sharad Pawar: پچھلے کچھ دنوں سے ملک بھر میں فرقہ وارانہ تشدد اور بحث و مباحثہ جاری ہے۔ چاہے وہ تہواروں کے موقع پر پتھراؤ ہو یا لاؤڈ اسپیکر اور ہنومان چالیسہ پر جھگڑا... ایسے تمام معاملات پر سیاسی ہنگامہ آرائی جاری ہے۔ اب این سی پی سربراہ شرد پوار نے اس حوالے سے بیان دیا ہے۔ جس میں انہوں نے کہا کہ اہم مسائل کو چھوڑ کر ملک میں ذات پات اور مذہب جیسے مسائل پر بحث چل رہی ہے، جس کی وجہ سے ملک پسماندگی کی طرف جا رہا ہے۔

      اصلی مدعوں کی نہیں ہورہی ہے بات: پوار
      سینئر لیڈر شرد پوار نے کہا کہ ہم پچھلے کچھ دنوں سے دیکھ رہے ہیں کہ مذہب اور ذات پات کے نام پر ملک کو پیچھے لے جانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ لیکن لوگوں کے اصل مسائل کیا ہیں؟ بڑھتی ہوئی مہنگائی، خوراک اور بے روزگاری پر بات ہونی چاہیے۔ لیکن ان پر کوئی توجہ نہیں دیتا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ملک میں حالیہ فرقہ وارانہ واقعات پر امام بخاری نے توڑی خاموشی، کریں گے PM Modi سے ملاقات

      این سی پی چیف پوار نے مزید کہا کہ آج اگر آپ ٹی وی کھولیں اور دیکھیں تو کوئی کہتا ہے کہ وہ میٹنگ منعقد کرنے جارہے ہیں، جب کہ دوسرا کہتا ہے کہ وہ ہنومان چالیسہ پڑھنا چاہتے ہیں۔ کیا یہ تمام سوالات آپ کے بنیادی مسائل کا حل ہیں؟ ان سب سے لڑنے کے لیے ہمیں ساہو مہاراج اور بابا صاحب امبیڈکر کے راستے پر چلنا ہوگا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      WhatsApp: جعلی واٹس ایپ سپورٹ اکاؤنٹس سے رہیں ہوشیار! ڈیٹا اور پیسہ چوری ہونے کاخدشہ

      پہلے بھی کیا تھا نفرت پھیلانے کا ذکر
      اس سے قبل شرد پوار الزام لگا چکے ہیں کہ دہلی کی طرح مہاراشٹر میں بھی فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ لوگوں اور سماج کو مشتعل کرنے کی مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں۔ ماحول کو خراب کرنے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس دوران انہوں نے کہا تھا کہ ہندو مسلم سماج کو بھائی چارہ برقرار رکھنا چاہئے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: