ہوم » نیوز » وطن نامہ

قومی اردوکونسل گوا میں فروغ اردوکی تمام اسکیمیں نافذ کرے گی: ڈائریکٹرشیخ عقیل احمد کا وعدہ

قومی کونسل کے ڈائریکٹرنےکہا کہ گوا میں کمپیوٹرسینٹر، لائبریری، اردوعربی سرٹیفکیٹ اور ڈپلومہ کورسیز، سیمناراورکانفرس وغیرہ سمیت قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کی تمام اسکیموں کونافذ کیا جائے۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 08, 2019 10:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
قومی اردوکونسل گوا میں فروغ اردوکی تمام اسکیمیں نافذ کرے گی: ڈائریکٹرشیخ عقیل احمد کا وعدہ
قومی اردوکونسل گوا میں فروغ اردوکی تمام اسکیمیں نافذ کرے گی۔

گوا:  قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کےڈائرکٹرڈاکٹرشیخ عقیل احمد نے گوا کی ثقافتی اورسیاحت پرزوردیتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہےکہ اس خوبصورت جادونگری میں اردو جیسی خوبصورت زبان کو ترقی دی جائے۔ یہ بات انہوں نے حسینن ایجوکیشن اینڈ فیلو شپ سوسائٹی گوا اورقومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کےزیراہتمام ’اردو زبان و ادب کی ترقی میں خواتین کا حصہ‘ کےعنوان سے یک روزہ قومی سیمنار کےافتتاحی اجلاس کے صدارتی خطاب میں کہی۔


ڈاکٹرشیخ عقیل احمد نےکہا کہ گوا ہندوستان کا وہ خوبصورت اور طلسماتی جزیرہ ہے، جو اپنی سیاحتی اور ثقافتی اہمیت کے پیش نظر پوری دنیا میں مشہور ہے۔ یہاں کے ساحل سمندر سے وابستہ مختلف سیاحتی مقامات کی سیرکوپوری دنیا کے سیاح آتےہیں۔ انہوں نےکہا کہ گوا میں کمپیوٹرسینٹر، لائبریری، اردوعربی سرٹیفکیٹ اورڈپلومہ کورسیز، سیمناراورکانفرس وغیرہ سمیت قومی کونسل برائے فروغ اردوزبان کی تمام اسکیموں کونافذ کیا جائے۔


انہوں نےکہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ گوا میں اردو کی نصابی کتابیں فراہم کی جائیں۔ انہوں گوا کےایجوکیشن سکریٹری سےملاقات کرکےاسکولوں میں پانچویں جماعت سےآگے بھی اردوتعلیم کے انتظام کی گزارش کی ہے۔ سیمنارکا کلیدی خطبہ پیش کرتے ہوئے مشہور شاعرہ فوزیہ رباب نےکہا کہ اردو کا وہ کون سا دور، کون سی تحریک، کون سا رجحان، کون سی صنف اوراردو کی تاریخ کا وہ کون سا ورق ہے جو وجود زن سےرنگین اورتابناک نہ ہو۔شاعری، فکشن، غیرافسانوی ادب، تحقیق وتنقید، ادب اطفال اورصحافت وغیرہ ہرباب میں خواتین کے کارنامےنا قابل فراموش ہیں۔

First published: Dec 08, 2019 10:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading