NCRB Report:لداخ پھر سے ملک کے چنندہ پرامن مقامات میں شمار کیا گیا ہے۔ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) کے مطابق سال 2021 کے مقابلے میں ان معاملوں میں چار گنا اضافہ ہوا ہے۔
2021 میں لداخ میں ملک سے غداری اور قومی اتحاد کے خلاف کوئی بھی واردات رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ این سی آر بی کے مطابق لداخ میں بچوں کے قتل، حمل میں بچے کا قتل، جہیز کے نام پر قتل سے جڑا کوئی کیس بھی درج نہیں ہوا ہے۔ وزارت داخلہ کے تحت کام کرنے والے این سی آر بی کے مطابق قابل شناخت جرائم میں 38.7 فیصدی اچھال آیا ہے۔ سال 2020 میں 403 کیسیز درج ہوئے تھے، جن کی تعداد 2021 میں بڑھ کر 559 ہوگئی۔ اس دوران ایک لاکھ آبادی میں جرائم کی سطح 187.6 جب کہ چارج شیٹ سطح 90.1 فیصدی رہی۔ پرتشدد جرائم کے زمرے میں سال 2020 میں کل چھ مقدمات درج کیے گئے۔ 2021 میں 23 مقدمات درج ہوئے۔
لاپرواہی سے موت کے 100 معاملے لداخ میں 2021 کے دوران لاپرواہی کی وجہ سے موت کے 100 کیسیز درج ہوئے۔ ان میں 51 سڑک حادثات شامل ہیں۔ اسی طرح اغوا کے 15 مقدمات درج ہوئے جن میں سال کے آخر تک 11 خواتین کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔ خواتین کے خلاف جرائم کے 18 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 2020 میں اس زمرے کے کل 9 مقدمات درج کیے گئے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔